اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپنے دیار کے پروگرام میں شرکت کرنے سے خود پر فخر محسوس کرتا ہوں: اسعد بستوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 19 December 2017

اپنے دیار کے پروگرام میں شرکت کرنے سے خود پر فخر محسوس کرتا ہوں: اسعد بستوی

رپورٹ: شعیب اختر بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سمریواں/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 19/دسمبر 2017) سمریواں سنت کبیر نگر میں آنے 21 دسمبر کو ہونے والے قومی ایکتا مشاعرہ و قوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مشہور و معروف انقلابی شاعر اسعد بستوی کی آمد ہے.
انقلابی اردو شاعر اسعـــــد بستوی
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسعد بستوی نے کہا کہ میرا قیام ممبئی میں ہے، مشاعرہ کے حوالے سے الحمدللہ پورے ہندوستان میں سفر ہوتا ہے، مصروفیت کی وجہ سے اپنے دیار کے مشاعرے میں کم شرکت کر پاتا ہوں، لیکن اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ممبئی سے آ رہا ہوں اور مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اس پروگرام کا میں حصہ بنوں گا اور اپنے لوگوں سے روبرو ہوں گا، اور میں اپنے دیار کے مشاعرے و دیگر پروگراموں میں شرکت کرنے سے خود پر فخر محسوس ہوتا ہے.
اس موقع پر اسعد بستوی نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں یوا سنگھرس سمیتی کے صدر رضوان منیر صاحب کا محمد سلمان عارف صاحب کا جنہوں نے مجھے اس مشاعرے کا حصہ بنایا ہے و دیگر باتیں کی،
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے دیار کے تمام حضرات سے شرکت کی اپیل بھی کی ہے.