حضرت مفتی معصوم ثاقب صاحب کو طلبہ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے مبارکباد: عبدالرّحمٰن الخبیر
رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سہارنپور(آئی این اے نیوز 19/دسمبر 2017) ممتاز عالم دین و نامور خطیب، مناظرِاسلام حضرت مفتی سید معصوم ثاقب صاحب قاسمی کو ملک کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ مظاھرالعلوم سہارنپور کی مجلسِ شوریٰ کا رکن منتخب کئے جانے کے بعد علمی و ملی حلقوں میں خوشی کا ماحول پایا جارہا ہے، اس اطلاع پرطلبہ دارالعلوم دیوبند بالخصوص قاری عبدالرّحمٰن الخبیر، مولوی جاوید سمیت جنوبِ ھند کے طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا.
اس موقع پر قاری عبدالرحمٰن نے نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا میں اپنی طرف سے اور طلبہ دیوبند کی طرف سے حضرت مفتی صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں:
ــــــــــــعـــــــــــ
عروج ایسا نصیب ہو تجھ کو
کہ آسماں تیری رفعتوں پہ ناز کرے
واضح ہو کہ حضرت مفتی سید معصوم ثاقب قاسمی صاحب اترپردیش ضلع امبیڈکرنگر کے قصبہ جلالپور میں واقع بھیاؤں شریف سے تعلق رکھتے ہیں، دارالعلوم سے فراغت کے بعد حضرت فدائے ملت مولانا اسعد مدنی رح کے مشورے سے جنوب ہند کے قدیم ترین دینی ادارہ دارالعلوم امدادیہ میں عربی استاد کے طور مقرر ہوئے، اراکین کمیٹی نے ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر اہتمام کے منصب پر فائز کیا، الحمداللہ مہتمم اعلیٰ کے ساتھ ساتھ جمعیت علماء آندھرا پردیش کے صدر بھی ہیں، حضرت مفتی صاحب ایک اچھے متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ باکمال مناظر ِاسلام بھی ہیں، جو اب تک کئی مناظرے فتح کر چکے ہیں.