اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرکزی مجلس رویت ھلال الہ آباد نے مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 19 December 2017

مرکزی مجلس رویت ھلال الہ آباد نے مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل!

رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 19/دسمبر 2017) آج ۲۹ ربیع الاول ہے، ملک کی قدیمی اور معروف مرکزی مجلس رویت ھلال الہ آباد نے مسلمانوں سے ربیع الثانی کے چاند دیکھنے کی اپیل کی ھے، دارالافتاء وصیہ العلوم الہ آباد کے فیسبک پیچ پر مرکزی رویت ھلال کے سیکریٹری مولانا احمد مکین مظاھری نے ایک اشتھار شائع کیاھے، جس میں مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی، اور اگر عام رویت حاصل نہ ھوتو چاند دیکھنے والے کے لئے جامع مسجد حضرت مولانا شاہ وصی اللہ روشن باغ الہ آباد شھادت کے لئے حاضر ھونے کی درخواست کیاھے، غورطلب ھوکہ مرکزی رویت ھلال الہ آباد کی جانب ہر مہینہ ۲۹تاریخ کو اراکین کی میٹنگ ھوتی ھے، اور وقت پر رویت اور عدم رویت کافیصلہ کیاجاتاھے، اور شوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعہ عوام الناس تک خبر پہنچائی جاتی ہے، شہر الہ آباد اور پاس پڑوس کے اضلاع مرکزی رویت ھلال الہ آبادکے فیصلہ پر اعتماد کرتے ھیں، اوریہ رویت ھلال قاضی مسلمین حلقہ اھل سنت الہ آباد جناب مولانا قاری مبین صاحب مدظلہ العالی کی زیر سرپرستی میں ایک اھم دینی امور میں گامزن ہے.