اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الہ آباد کے مئوآئمہ نگر پنچایت سے شعیب انصاری کی کثیر ووٹوں سے جیت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 December 2017

الہ آباد کے مئوآئمہ نگر پنچایت سے شعیب انصاری کی کثیر ووٹوں سے جیت!

آزادی کے بعد نئی تاریخ رقم کی، تیسری بار مئوآئمہ کے چیرمین بنے.

رپورٹ: عبداللہ انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 1/دسمبر 2017) ھندوستان کو پہلا وزیر اعظم دینے والا، اور  ملک کی سیاست میں ایک خاص مقام رکھنے والے شہر الہ آباد کے مسلم اکثریت نگرپنچایت مئوآئمہ میں آزادی کے بعد ایک نئی تاریخ رقم کی گئی، اب تک اس قصبہ میں تین بار چیئرمین کوئی نہیں بنا تھا، لیکن اس شرف کو حاجی محمد انصاری نے حاصل کیا، پچھلے دس سالوں سے وہ مئوآئمہ کے چیئرمین ہیں، اور اترپردیش میں سب سے زیادہ ووٹوں سے جیت کر چیئرمین بننے کا ریکارڈ انہیں کا  ہے، اس مرتبہ ان کی محترمہ فاطمہ انجم انصاری پارٹی کی ٹکٹ سے امیدوار تھیں، اور انہوں نے 3216 ووٹوں سے بڑی جیت حاصل کیا، اس بڑی جیت سے علاقے میں خوشی و مسرت کا ماحول ہے.
غورطلب ہو حاجی محمد شعیب انصاری پچھلے دس سالوں میں مئوآئمہ قصبہ کوترقی کی راہوں پر گامزن کیا، اور اس بڑی جیت نے ثابت کردیا کہ مئوآئمہ کی عوام ان کے کام سے مطمئن ہے، اور ان پر اعتماد کرتے ہوئے اپنا قائد انہیں منتخب کیا، اس جیت سے نوجوان طبقہ کافی خوش نظر آرہا ہے، سماجوادی طلباء یونین کے نوجوان رھنما عمار انصاری نے کا یہ جیت ایمانداری کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہماری محنتیں رنگ لائیں، اور حاجی محمد شعیب انصاری کثیر ووٹوں سے جیت کر مئوآئمہ کا نام روشن کیا.
نوجوان طاقت سماجوادی رہنما میزاب انصاری نے کہا یہ جیت صرف شعیب انصاری کی نہیں بلکہ مئوآئمہ کی سمجھ دارعوام کی ہے، انہوں نے صحیح رہنما کا انتخاب کیا، مئوآئمہ کی عوام کو یہ بڑی جیت بہت بہت مبارک ہو.