اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں، اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے: مولانا اظہارالحق مظاہری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 3 December 2017

مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں، اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے: مولانا اظہارالحق مظاہری

رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باجپٹی/سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 3/دسمبر 2017) مدارس اسلامیہ دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق کی بھی تربیت دی جاتی ہے اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے، ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد اظہار الحق مظاہری نائب ناظم و صدر مدرس الجامعة العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی میں کیا،مولانا ایک وفد کے ساتھ جامعہ اشرف العلوم کنہواں میں جشن صد سالہ کی مناسبت سے یہاں تشریف لائے تھے.
اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ اشرف العلوم کے سو سال مکمل ہونے پر صد سالہ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں یہاں مالی تعاون کے لئے آئے ہیں، صد سالہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں پھر پور تعاون کریں، وفد کے ہمراہ جمعیت علماء بہار کے نائب صدر حضرت مولانا محمد انوارالحق قاسمی، مولانا رضوان الحق قاسمی امام وخطیب جامع مسجد سیتامڑھی اور قاری محمد عابد استاذ جامعہ اشرف العلوم کنہواں قابل ذکر ہیں.
وفد کا استقبال مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی ومہتمم مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی نے کیا.
اس موقع پر مدرسہ ھذا کے سکریٹری محمد بشیر، حافظ شبیر احمد، افتخار احمد، محمد ارشاد، ابرارالحق نعمانی، محمد امیرالحق، محمد نزیر، محمد حبیب الحق، محمد سمیع، محمد شفیق، محمد ضمیر، عبدالکریم، محمد ممتاز، محمد عزیز الرحمن، نور محمد وغیرہ نے بھر پور تعاون کیا اور آئندہ بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی.
اخیر میں مولانا اظہارالحق مظاہری نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر کے احوال جان کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مدرسہ کی مزید تعلیمی تعمیری ترقی کے لئے مفید مشورے دیئے اور دعاء کی کہ اللہ تعالی اس مدرسہ کو تمام شرور وفتن سے محفوظ فرمائے اور اس کے فیض کو عام اور تام فرمائے. آمیـــن