رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/دسمبر 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید گاؤں میں راشن کارڈ کو لیکر بدھ کو ہنگامی بیٹھک بلائی گئی، بیٹھک میں دی گئی عوام کے ذریعہ راشن کارڈ کی لسٹ میں 220 نام باہری آدمیوں کے تھے،
جس کو کاٹ دیا گیا تھا پھر 195 نام بڑھانے کیلئے پردھان و کوٹہ دار کی طرف سے الگ الگ لسٹ دی گئی تھی، جس کو لیکر گاؤں کے پکے پوکھرے (مندر) کے پاس ہنگامی بیٹھک بلائی گئی تھی، جس میں کافی ہنگامہ ہوا، لیکن پھر بھی کوئی حل نہیں نکلا.
وہیں پردھان شوہر نے کوٹہ دار پر الزام لگایا کہ ضلع افسر کی ہدایت کے باوجود کوٹہ دار راشن من مانی کر کے بغیر پردھان کی دستخط کے راشن بانٹتا ہے، تقریباً تین مہینہ سے من مانی کے ساتھ کوٹہ چل رہا ہے.
گاؤں کے لوگوں کا الزام ہے کہ باہری ناموں کے کاٹے جانے کے بعد ابھی تک نئے ناموں کا اندراج نہیں ہو سکا، جس سے لوگوں کی دقتیں بڑھ گئی ہیں، لوگوں نے الزام لگایا کہ اس میں کوٹہ دار اور راشن سپلائی انسپکٹر کی ملی بھگت ہے.
اس موقع پر جین پور کوتوال منیش چوہان، سپلائی انسپکٹر وریندر یادو، ایس آئی کملنین دوبے سمیت سیکڑوں کی تعداد میں گاؤں کے لوگ موجود رہے.