اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہریانہ پنجاب و ہماچل چندی گڑھ میں بھاری احتجاج اور دعا کا اہتمام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 22 December 2017

ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہریانہ پنجاب و ہماچل چندی گڑھ میں بھاری احتجاج اور دعا کا اہتمام!

حکومت ہند 'القدس' کے متعلق امریکی تجویز کی کھل کر مخالفت کرے: مولانا محمد یحییٰ کریمی

رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2017) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دینے کے خلاف جمعیتہ علماء ہند کی طرف سے تقریباً 850 مختلف ہندوستانی شہروں میں سخت احتجاج درج کرا کر امریکی فیصلہ کی سخت مذمت کی گئی، اور آج بروز جمعہ مولانا محمد یحییٰ کریمی (صدر جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل پردیش و چندی گڑھ) نے امریکی فیصلہ کو شر انگیز اور عدل و انصاف کا خون قرار دیتے ہوئے اسے بین الااقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔
مولانا کریمی نے حکومت ہند کے  فلسطین اور یروشلم کے تئیں موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند ہمیشہ سے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی نظر آئی ہے اور حکومت ہند کل کی اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں ٹرمپ کی تجویز کے خلاف ووٹ کرکے اپنے موقف کے اوپر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے اور اس سے بیحد خوش ہیں۔
مولانا  نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف فلسطینی یا ہندوستانی مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، اور کل گزشتہ اقوامِ متحدہ کی ووٹنگ میں 119 ممالک نے امریکہ کی تجویز کے خلاف ووٹ ڈالتے ہوئے امن و انصاف کا علم کو جھکنے نہیں دیاہے۔
 مولانا نے میوات کے قصبہ پنہانہ میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس کا مسئلہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین سے وابستہ ہے، اور ظالم و جابر اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کو جس طرح پامال کر رہی ہے اور عالمی برداری کی اس پر خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔
اور اسرائیلی فوجیوں کا مسلمانوں کو  عورت و مرد اور بچے بوڑھوں کی شناخت کے بغیر  گولیوں سے چھلنی کردینا انسانیت کو شرمسار کردینے والا عمل ہے۔
اس احتجاج میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور تمام قومی و ملی رہنما ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے، اور پنہانہ میں احتجاج کرنے والے لوگ  ترنگے اور جمعیتہ علماء ہند کے جھنڈے کو اٹھائے ہوئے بڑے پر جوش نظر آئے، جمعیتہ علماء ہند زندہ آباد، امریکہ مردہ باد، اور فلسطین موافق اور اسرائیلی مخالف بلند آواز نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
واضح ہو کہ یہ احتجاج ہریانہ پنجاب اور ہماچل پردیش کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوا، پنچکولہ اور چندی گڑھ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں مالیر کوٹلہ اور سنگرور اور ہماچل پردیش میں نالاگڈھ اور منڈی،  جبکہ ہریانہ میں یمنانگر نگر، نارائنگڈھ، کرنال، پانی پت، گوڑگانواں نوح، نگینہ، فیروزپور جھرکہ، بڈیڈ، ہتھین، پلول تاوڑو اور پونہانہ اور گوڑگانوا میں منعقد ہوا۔
 پنہانہ میں جمعیتہ علماء کے دیگر ذمہ داران حضرات کے ساتھ صدر صاحب نے اس احتجاج کی قیادت کی، اور آخر میں ایک وفد کے ساتھ ایس ڈی ایم پنہانہ کو میمورنڈم دیا، اور دیگر ذمہ داران نے دوسرے مقامات پر حکومتی ذمہ داران کو میمورنڈم سونپے۔