اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ نے غریب لڑکی کی شادی کیلئے دیا چیک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 22 December 2017

حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ نے غریب لڑکی کی شادی کیلئے دیا چیک!

رپورٹ: عبیدالرحمن الحسینی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2017) مہنگائی کے دور میں خاص طور پرغرباء کو لڑکیوں کی شادی کیلئے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ غریب و مزدور افراد بڑی مشکل محنت سے کمائی کرکے اہل خانہ کیلئے روز مرہ کی ضروریات کو پوری کرتے ہیں، اسلئے وہ اپنی بچیوں کی شادیوں میں جہیز اور دیگر خرچ کیلئے پیسے جمع نہیں کر پاتے ہیں کہ وہ کیسے لڑکیوں کی شادی کرائیں، ایسے میں حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے چیک اور رقم دینا بہت بڑی بات ہے۔
عیاں رہے کہ 21 دسمبر بروز جمعرات حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے نائب صدر محمد شاہد خان مشرقی یوپی کے ضلع مہراج گنج سے تعلق رکھنے والی ایک غریب لڑکی کے اہل خانہ کو شادی کا چیک دیا.
اس موقع پر انہوں نے کہاں کہ ٹرسٹ بلا کسی تفریق مذہب و ملت سماج کے ہر طبقے کو یکساں نظر سے دیکھتا ہے، اور ملک و قوم کی خدمت اپنے قیام سے لیکر ہنوز بدستور جاری و ساری ہے، ٹرسٹ کا بنیادی مقصد لوگوں میں تعلیمی بیداری لانا،معاشی پسماندگی دور کرنا، بیواؤں اور یتیموں کی مدد کرنا، ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنا اور انہیں طبی خدمات فراہم کرنا وغیرہ ہے۔
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرح مستحسن قدم دیگر ملی و فلاحی تنظیموں کے لئے قابل تقلید ہے، اس طرح کے افراد اور تنظیموں کو مصائب کے ان موقعوں پر آگے آنا چاہیئے اور مخلوق خدا کی خدمت کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیئے۔