رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بنارس(آئی این اے نیوز 1/دسمبر 2017) حضرت مولانا سید احمد نصر بنارسی خانقاہ امدادیہ بنارس نے مشہور عالم دین حضرت مولانا مفتی عبداللہ پھولپوری خلیفہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئی وناظم جامعہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے سانحہ ارتحال پر بےحد رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات ملت اسلامیہ کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سال موت العلماء کا سال ہے، بڑے بڑے اکابر و مشائخ اس سال اللہ کے پیارے ہوگئے، مفتی عبداللہ پھولپوری ایسے خانوادے سے تعلق رکھتے تھے جو ایک عرصہ سے علم و فضل اور تصوف وسلوک کے حوالے سے اپنی امتیازی پہچان رکھتا ہے، انکے دادا حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری حکیم الامت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی کے خلیفہ تھے، مفتی عبداللہ پھولپوری کے دور نظامت میں جامعہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ تعلیمی تعمیری اعتبار سے ترقی کے بام عروج تک پہونچا، انہوں نے اپنے حیات میں ہی اپنے لڑکے مولانا احمد اللہ کو جامعہ کا نگراں بنادیا تھا، انکے انتقال پر ملال کی خبر یقینی طور سے انکے مریدین ومتوسلین اورملت اسلامیہ کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، اللہ انکے وارثین مریدین و متوسلین اور جامعہ کے بہی خواہوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکے فیض کو عام اور تام فرمائے مدرسہ امدادیہ و خانقاہ امدادیہ بنارس میں مرحوم کے لئے مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعائیں کی گئیں کہ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے. آمیـــن