اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شہید بابری مسجد: راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ نے کالی پٹی باندھ کر درج کرایا اپنا احتجاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 7 December 2017

شہید بابری مسجد: راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ نے کالی پٹی باندھ کر درج کرایا اپنا احتجاج!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2017) ہر سال کی طرح امسال بھی راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ نے ضلع صدر جناب حاجی شکیل احمد صحاب کی قیادت میں 6 دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا، اور کالی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج درج کرایا.
پردیش یوا صدر نورالہدیٰ کے نگرانی میں جلوس بھی نکالا گیا، جو تکیا، نسواں گلی، پہاڑ پور ہوتے ہوئے شبلی کالج پہنچا، جہاں ضلع افسر کے ذریعہ راشٹپتی کو میمورنڈم سونپا.
اس موقع پر راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ نے عدلیہ سے بابری مسجد کو اسی جگہ تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا، ساتھ میں ضلع افسر کے ذریعہ راشٹپتی کے پاس میمورنڈم بھیجا، اور انصاف کی مانگ کی.
جلوس میں بلال احمد، نجم شمیم، حمزہ، اعظم، سرفراز خان، افضل کاشف، محمد روش، شہنواز، وشال سنگھ، ونود رائے، نوین رائے، مہیندر یادو سمیت سیکڑوں لوگ شریک رہے.