اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کانپور: ٹوکنا چوکی انچارج کو بدمعاشوں نے ماری گولی، مچی کھلبلی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 7 December 2017

کانپور: ٹوکنا چوکی انچارج کو بدمعاشوں نے ماری گولی، مچی کھلبلی!

رپورٹ: ایم فرحان
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2017) موجودہ حکومت لاکھ دعویٰ کر رہی ہے کہ اترپردیش میں غنڈہ گردی و جرائم بند ہو گئے ہیں  لیکن سچ یہ ہے ابھی بھی جرائم ہو رہے ہیں، بدھ کو کانپور ضلع کے ٹوکنا چوکی انچارج کو بدمعاشوں نے گولی مار دی، کانپور شہر کے پنکی مندر کے پاس گشت کررہے تھے، زخمی داروغہ کو آناً فاناً ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے.
بتایا جارہا ہےٹوکنا پنکی کے چوکی انچارج انوراگ سنگھ علاقے میں گشت کر رہے تھے، اسی دوران بدمعاشوں نے فائر کر دیا، جس سے انوراگ سنگھ زخمی ہوکر سڑک پر گر گئے.
داروغہ پر فائرنگ کے بارے میں معلومات ملنے پر پولیس ڈپارٹمنٹ میں ہلچل مچ گئی، موقع پر پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد پہنچ گئی، زخمی ایس آئی انوراگ سنگھ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں علاج جاری ہے.