اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الجمعیت الانصار کی جانب سے بعنوان اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اسکول کے طلباء کا صحافتی مقابلہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 7 December 2017

الجمعیت الانصار کی جانب سے بعنوان اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اسکول کے طلباء کا صحافتی مقابلہ!

رپورٹ: عبداللہ انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الہ آباد(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2017) ملک کی متحرک وفعال تنظیم الجمعیت الانصار نے نسل نو کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق سے واقف کرانے کی غرض سے اسکول کے طلباء کا ایک صحافتی مقابلہ کرانے جارہی ہے، الجمعیت الانصار کے قومی صدر مولانا ارشد قاسمی نے کہا، دور حاضر کامسلمان اخلاق نبوی سے کوسوں دور جاچکا ہے، انہوں نے کہا ہم مسلمانوں کے برے اور گھٹیا اخلاق سے مذہب اسلام بدنام ہو رہا ہے،  یہ بات سوفیصد حق ہے کہ مذہب اسلام عمدہ مذہب  اور سچا مذہب ہے، ہر شعبہ اور گوشہ میں رہنمائی کرتا ہے، لیکن دنیا مذہب اسلام کی تعلیمات کو نہیں بلکہ ہماری زندگی کو دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے.
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج مسلمان نبی کے اخلاق سے بالکل ناآشنا ہوچکا ہے، معاملات اور اخلاق میں اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور جاچکا ہے، اخلاق نبوی سے نسل نو کو واقف کرانے کے لئے اس صحافتی مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ مقابلہ اسکول کے طلباء کے لئے ایک سے ۱۰ درجہ تک کے لئے منعقد کیا جائے گا.
 جونپور الجمعیت الانصار کے صدر مفتی عبدالرحیم خان شیرازی جونپوری نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں نے کہا اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کی دورحاضر میں شدید ضرورت ہے، انہوں نے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، اس سے ہمارے نئی نسل میں لکھنے کا سلیقہ بھی پیدا ہوگا، اور اخلاق نبوی سے واقفیت بھی، انہوں نے کہا ہماری نئی نسل کو قلم اور زبان کی طاقت کو پہچاننا ہوگا، جبکہ الجمعیت الانصار کے صدر سیف انصاری نے کہا قلم اور زبان دو ایسی مضبوط طاقت ہیں، جس کے ذریعہ ملک و قوم کی خدمت کی جاسکتی ہے، اور قوم کو بیدار کیا جاسکتا ہے،ان کے اندر ایک انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا قلم اور زبان ہی کے ذریعہ ہم اپنی بات دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں، الجمعیت الانصار کا مشن یہی ہے کہ قوم کے نوجوانوں کو قلم و زبان کے اندر مہارت پیدا کی جائے، تاکہ ملک وقوم کے مفاد کے لئے کام کریں، الہ آباد کے صدر سیف انصاری نے کہا جلد ہی صحافتی مقابلہ کے شرائط اور مقابلہ کی ترتیب اور تفصیل  شوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعہ بیان کردی جائے گی، انہوں نے اسکول کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ اس صحافتی مقابلہ میں شرکت کی درخواست کی ہے.