اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بابری مسجد کی شہادت اور ہماری غلطی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 December 2017

بابری مسجد کی شہادت اور ہماری غلطی!

تحریر: الف یوسفی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
6/دسمبر ہندوستان کا سیاہ ترین دن ہے، افسوس صد افسوس ہندوستان کے مسلمان ایک مسجد کو نہیں بچا سکے، ان کی آنکھوں کے سامنے کافرین مسجد کے پاکیزہ مینار پر چڑھ کر اسے نیست و نابود کرر ہے تھے، لیکن ان کے اندر دفاعِ اسلام اور شہادت کا کوئی جزبہ نہیں تھا، مسلمانانِ ہند کے اندر اگر اللہ کے گھر کی حفاظت کا جزبہ ہوتا تو
آج بابری مسجد شہید نہیں ہوتی، جو مسلمان شہادت کی دعا کرنے سے ڈرتا ہو، اپنی جان کی حفاظت کے لئے کوئی دفاعی قدم اٹھانے کی ہمت نہیں رکھتا ہو اور کافرین کے خوف کے سایے تلے زندگی گزار رہا ہو، وہ مسجد کی کیا حفاظت کرے گا۔۔۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ جب ہمارے اوپر خطرہ منڈلاتا ہے، ہمارے سامنے ایمان والے بھائی کو قتل کیا جاتا ہے، ہماری ماؤں بہنوں کی عصمت وعفت داغ دار کی جاتی ہے تو اس وقت بجائے انتقام لینے کے، وہاں موجود ہونے کے باوجود ہم کچھ نہیں کر سکتے، بلکہ خوف کے ساتھ اپنی جان اور ماؤں بہنوں کی آبرو کافرین کے حوالے کر دیتے ہیں، جب ہمارا معاملہ انجام تک پہنچ جاتا ہے، تب اس کے بعد، ہم احتجاجی شور کرتے ہیں، اپنی مظلومیت کی وہ آواز بلند کرتے ہیں، جس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔
مجھے بابری مسجد کی شہادت کی تکلیف سے زیادہ مسلمانوں کی بزدلی پر افسوس ہوتا ہے کہ وہ آخر حفاظت کیوں نہیں کر پائے، کیا وہ اپنی کمزوری سے ڈر رہے تھے، یا پھر ان کے اندر مسجد سے زیادہ اپنی جان عزیز تھی، یا پھر ان کے اندر ہمت وجرات کا مادہ نہیں تھا اور مشرکوں کا خوف ان کے اوپر طاری تھا، اس لئے ہمیں بابری مسجد کی شہادت کے دن اپنی غلطیوں پر ماتم کرنا چاہیئے۔