رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 17/دسمبر 2017) جمعیت علماء تحصیل لونی کے زیر اہتمام چل رہے اصلاح معاشرہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد امروہہ کے شیخ الحدیث مفتی عفان منصورپوری نے جنگ آزادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں اگر علماء کرام حصہ نہ لیتے تو شاید آج ہندوستان آزاد نہ ہوتا، شیخ الہند رحمت اللہ علیہ نے تحریک ریشمی رومال چلائی اور انگریزوں سے بغاوت کی،
1857کی جنگ آزادی میں علماء کرام کو پھانسیوں کے پھندے پر چڑھایا گیا، اس کے باوجود انہوں نے سب کچھ برداشت کیا اور ملک کو انگریز جیسے جابر وظالم حکمراں سے آزاد کرایا، اور چند مٹھی بھر فرقہ پرست طاقتیں یہ کہتی ہے کہ اگر تمہیں ملک میں رہنا ہے تو وندے ماترم کہنا ہوگا، یہ وہ لوگ ہے جن کا جنگ آزادی میں کہیں سے کہیں تک کوئی کردار نظر نہیں آتا، یہ لوگ ملک کو تقسیم کرنے کے دہانے پر ہیں، ہندو مسلم کی سیاست کرکے یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے اور ان شاءاللہ ان کو ہم اس چال میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے.
پروگرام کی صدارت قاری فرمان نے اور نظامت قاری عرفان علیمی نے انجام دیا، اخیر میں قاری نواب صاحب جنرل سیکریٹری نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور روزانہ کے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی اس موقع پر علماء کرام سمیت قرب و جوار کے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے.