رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/جنوری 2018) ریشم نگری مبارکپور محلہ پورہ سوفی (قریب بھونو قریشی) واقع مشہور كوچنگ سینٹر پیراماؤنڈ ایجوکیشنل کے مینیجر/ڈائریکٹر ماسٹر نظر عالم انصاری صاحب کی طرف سے تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے علاقے کے طلبہ میں پیراماؤنڈ اولمپياڈ 2017 گذشتہ 31 دسمبر 2018 کو انصار گرلس انٹر کالج مبارکپور میں مقابلہ منعقد ہوا تھا، جس میں کل 600 طلبہ نے حصہ لیا تھا جس میں 70 طلبہ نے ٹاپ کیا.
انہیں ٹاپر طلبہ، طالبات کو انعامات کے طور پر نقد روپے 21 جنوری 2018 بروز اتوار کو محلہ پورہ سوفی (قریب بھونو قریشی) میں پیراماؤنڈ کوچنگ سینٹر ایجوکیشنل کے مینیجر / ڈائریکٹر ماسٹر نظر عالم انصاری صاحب کی قیادت میں تقسیم کیا گیا، جس میں ٹاپر طلبہ کو نقد 1400 سے لے کر 800 روپے کے ساتھ ہی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا.
پروگرام کے مہمان خصوصی رہے شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ کے ڈاکٹر عمران عزیز، شبلی کالج کے نومنتحب طلبہ یونین صدر قمر کمال، عبداللہ پبلک اسکول پورہ سوفی کے مینیجر ضمیر احمد انصاری، هلال احمد، طالب علم رہنما محمد عادل ، علیم رضوان، طالب علم رہنما محمد اظہر الدین انصاری سونو، نوجوان سماجی کارکن جمشید عالم انصاری گڈو، محمد یاسر، انوار الحق کیفے، مجتبی حسن انصاری منا، بياپار منڈل کے صدر حاجی پرویز اختر نعمانی، ماسٹر عرفان عليگ، بدھیہ رام پرجاپتی، راجیش، رام پرویش سمیت درجنوں ذمہ داروں نے شرکت کی،
پروگرام میں تمام 70 طلباء کو نقد انعام دیا گیا.
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران عزیز نے اپنے خطاب میں کہاکہ پہلے تو اس پروگرام منعقد کرنے والے "پیراماؤنڈ کوچنگ سینٹر" کے ڈائریکٹر ماسٹر نظر عالم انصاری صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنا شاندار پروگرام کرایا ہے، انہوں نے کہاکہ مقابلہ منعقد کرنے سے 600 طلبہ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیت سامنے نظر آئی.
آخر میں پیراماؤنڈ ایجوکیشنل کوچنگ سینٹر محلہ پورہ سوفی کے ڈائریکٹر اور مینیجر ماسٹر نظر عالم انصاری صاحب نے آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہو رہی ہےکہ آج طلبہ و طالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیت اجاگر ہوئی اور 70 طلباء اس مقابلے میں ٹاپر رہے جو مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ جو بچے کمزور اور غریب ہیں وہ کوچنگ سینٹر میں آکر چار ماہ مفت میں کوچنگ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگلی بار ان شاء اللہ اس سے بھی بڑا اور شاندار مقابلہ ہوگا.
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیراماؤنڈ کوچنگ سینٹر کے ٹیچر گن نے کافی محنت کی، جس میں بنیادی طور پر سونو موریا، عمار جمال، مس مونیکا، عقیل احمد، مجتبی حسن انصاری عرف منا، معظم، شیام سندر، تابش علی، احمد رضا، مہاویر پرساد، سنتوش موریا وغیرہ شریک رہے.