اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کی تصویر خوب ہوئی وائرل، کچھ اس طرح کی گئی تعریف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 21 January 2018

شوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کی تصویر خوب ہوئی وائرل، کچھ اس طرح کی گئی تعریف!

رپورٹ: عبداللہ انصاری
ــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 21/جنوری 2018) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی کا ایک فوٹو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، اور وہ فیسبک پر عوام کے درمیان کافی مقبول ہوا، جمعہ کے دن کا فوٹو ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی یونیورسٹی دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی ایک ٹوپی عطر کی معمولی دوکان پر کچھ خرید رہے تھے، کسی نے تصویر لیکر شوشل میڈیا پر ڈال دیا، اور یہ فوٹو کافی مقبول ہوا، فیسبک پر فضل الرحمان الہ آبادی نام کے ایک یوزر نے کچھ اس انداز میں لکھا:
"تیری سادگی کو سلام، دارالعلوم دیوبند کے مھتمم رومال خریدتے ھوئے"
اس پوسٹ پر کافی لوگوں نے لائک اور کمینٹ کیا.
غورطلب ہوکہ دارالعلوم دیوبند کے مھمان خانہ کے پاس ٹھیلہ پر لگی ٹوپی وغیرہ کی  اتنے بڑے ادارہ کے مہتمم کا معمولی سی دوکان پر جاکر سامان خریدنا یقینا سادگی کی دلیل ہے.