اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اھرولا: زمین تنازعہ میں دو فریق کے درمیان ہوئی مار پیٹ، تین زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 January 2018

اھرولا: زمین تنازعہ میں دو فریق کے درمیان ہوئی مار پیٹ، تین زخمی!

رپورٹ: وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اھرولا/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم جنوری 2018) اھرولا تھانہ علاقہ کے اروسا گاؤں میں زمین کے تنازعہ کے باعث دو اطراف کے درمیان جم کر لاٹھیاں چلی، جس میں ایک فریق کے جوڑے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، اتوار کو ضلع ہسپتال میں زخمیوں کا علاج کیلئے داخل کیا گیا.
اطلاع کے مطابق اھرولا تھانہ علاقہ کے اروسا گاؤں رہائشی گلاب سنگھ اور ان کے مخالف برجرام سنگھ کے درمیان زمین کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا، گزشتہ دن دونوں فریق کے لوگ آمنے سامنے ہوگئے، جس میں جم کر لاٹھیاں چلی، مار پیٹ کے دوران ایک فریق کے گلاب (50)، ان کی بیوی شانتی دیوی (48) اور بیٹی سوہانا (22) زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو علاج کے لئے مقامی صحت مرکز میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے حالت سنگین دیکھ ضلع ہسپتال بھیج دیا، ضلع اسپتال میں زخمی ماں اور بیٹی کا علاج چل رہا ہے، اس معاملے میں زخمی گلاب سنگھ نے حملہ آور  فریق کے نصف درجن افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے.