اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج میں ثقافتی پروگرام منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 January 2018

عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج میں ثقافتی پروگرام منعقد!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم جنوری 2018) گزشتہ روز اتوار کو عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں اسکول کے بچوں نے دل کھول کر حصہ لیا، اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور اس کے ترجمے کے ساتھ ہوا، اس کے بعد اسکول کے ننھے منے پچوں نے ویلکم سانگ پیش کیا، بعدہ باقاعدہ پروگرام کی شروعات ہوئی جس ایک پروگرام میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے کئی طرح کی انگلش نظموں پر اپنے چھپے ہوئے جوہر سے لوگوں کا دل جیت لیا، ایک  دوسرے پروگرام میں اسکول کے بچیوں نے علم کی اہمیت کو اجاگر کیا، موبائل فون کے اوپر ایک ڈرامہ میں بچوں نے اپنے ایکٹنگ سے لوگوں کا دل جیت لیا، دولت، شہرت اور اعمال کے ڈرامے میں اعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، ایک واقعہ کے نام سے ایک دوسرے پروگرام نے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو لادیا.
 اس پروگرام میں بیٹیوں کی اہمیت کو بتایا گیا ہے، نا کاٹو مجھے کے نام سے ایک پروگرام میں بچوں نے پیڑ نا کاٹنے کی نصیحت دی، تعلیم کی اہمیت پر مشتمل ایک پروگرام میں بچے اور بچیوں نے اپنی ایک ایکٹنگ کے ذریعے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی.
اخیر میں اسکول کے ہونہار بچوں نے پریمیڈ بناکر لوگوں کو تالیاں بجانے پر مجبور کر دیا، پروگرام کا اختتام قومی ترانہ پر ہوا.
اس موقع پر اسکول کی پرنسپل روشنی حسن صاحبہ، اسکول کے ایجوکیشنل ایڈوائزر ڈاکٹر عرفان صاحب (سابق صدر شعبہ فزکس شبلی کالج اعظم گڈھ ) اور بلریاگنج کے نومنتخب چئیرمین وریندر ویشو کرما وغیر موجود تھے، آخر میں عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج کے مینجر ڈاکٹر صہیب احمد نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا.