اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجمن طلبہ قدیم مدرسة الاصلاح مہاراشٹر یونٹ کے زیر اہتمام 7 جنوری کو یک روزہ کانفرنس و رسم اجراء کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 January 2018

انجمن طلبہ قدیم مدرسة الاصلاح مہاراشٹر یونٹ کے زیر اہتمام 7 جنوری کو یک روزہ کانفرنس و رسم اجراء کا انعقاد!

رپورٹ: محمد فیض اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
 سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم جنوری 2017) مدرسۃ الاصلاح سرائے میر اعظم گڈھ ملت اسلامیہ کا ایک قیمتی سرمایہ ہے، انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح شاخ مہاراشٹر کے زیر اہتمام 7 جنوری 2018 بروز اتوار کو بمقام انجمن اسلام کریمی لائبریری سی ایس ٹی ممبئی میں ایک عظیم الشان کانفرنس ہونے جا رہی ہے، جس میں ملک کے ممتاز علماء و دانشوران شرکت فر ما رہے ہیں ۔
اس کانفرنس میں مدارس اسلامیہ کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا اور مدرسۃ الاصلاح کا وسیع تر تعارف کرائے جائے گا، اور یہ بتایا جائے گا کہ مدرسۃ الاصلاح کیا ہے، عہد حاضر میں اس کی کیا اہمیت ہے اور اس کی کیا خدمات کیا ہیں؟
  اس موقع پر محمد عمر اسلم اصلاحی (نائب صدر انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ اصلاح سرائے میر اعظم گڈھ)  نے در خواست کی ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت فرما کر ہماری حوصلہ افزائی بھی فرمائیں اور مقررین کےخیالات سے مستفید ہوں ۔