اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: ٹھنڈ لگنے سے اسٹیڈیم کے چوکیدار کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 January 2018

اعظم گڑھ: ٹھنڈ لگنے سے اسٹیڈیم کے چوکیدار کی موت!

رپورٹ: وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/جنوری 2018) اعظم گڑھ اسپورٹ اسٹیڈیم میں چوکیدار عہدہ پر تعینات رام آسرے پھولپور کسی کام سے جا رہا تھا، جہاں ٹھنڈ لگنے سے وہ سڑک پر گر گیا، جب تک کہ لوگ اسے ہسپتال لے گئے راستے میں ہی موت ہوگئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق دیوریا ضلع کے رہنے والے رام آسرے یادو (55) اعظم گڑھ اسپورٹ اسٹیڈیم میں چوکیدار کے طور پر کام کررہے تھے، پیر کی صبح وہ کچھ کام کے لئے پھولپور جا رہے تھے، رام آسرے ابھی اعظم گڑھ بلیا ہائی وے پر جونیئر ہائی اسکول کے سامنے  پیدل چل رہے تھے کہ اچانک بیہوش ہوکر گر گئے، اسکول کے ٹیچر چندر بھان یادو، رادھے شیام یادو، بندھا لال چوبے، شری رام اپادھیائے وغیرہ زمین پر گرے رام آسرے کو قریبی کمیونٹی کے ہیلتھ سینٹر لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا، ڈاکٹروں نے بتایا کہ ٹھنڈ لگنے سے موت ہوئی ہے، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو جائے گا کہ موت کس وجہ سے ہوئی ہے.
وہیں رام آسرے کے موبائل پر فون آیا، فون کرنے والے نے خود کو رام آسرے کا بھائی بتایا، لوگوں نے اسے اس واقعہ کے بارے میں معلومات دی، پھر اہل خانہ اعظم گڑھ کیلئے روانہ ہو گئے، جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی جا چکی تھی.