ازقلم: محمد اکمل مظفر نگری ندوی
متعلم: مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر انکلیشور گجرات
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
میں تو کبھی کبھی سوچ کے حیران ہوجا تا ہوں کہ ہم مسلمان کیا تھے اور اب کیا ہو گئے، ہمارا ستارہ اقبال عروج پر تھا، سمندر راستہ دیتا تھا، درندے ایک پکار پر جنگل کے جنگل خالی کر دیتے تھے، بڑی سے بڑی فوج کے لئے ہمارے سپاہیوں کی مختصر ٹکڑی کافی ہوتی تھی، ہمارے اندر جواں مردی تھی، بےباکی تھی، عزم واستقلال کے پہاڑ تھے، اللہ کے بھروسے صرف گوشہ نشینی نہیں کشتیاں جلا دینا، طوفان کا رخ بدل دینا، سمندر میں کود پڑنا ہمارے لئے آسان تھا، ہماری بھی تہذیب تھی، تمدن تھا، ثقافت تھی، ایسی کہ آنکھیں خیرہ ہوجائیں، علمی مراکز تھے، دانشگاہیں تھی،جو پوری دنیا کے لئے روشنی کا مینارہ، جہاں زانوئے تلمذ طے کرنا اھل یورپ کے لئے باعث فخر تھا، لیکن آج وہ سب قصہ پارینہ بن کر تاریخی کتابوں اور لائبریریوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، نسل نو کا اس سے اعتماد اٹھ چکا ہے، ماضی پر انکا یقین متزلزل ہوچکا ہے، اضطراب و بے چینی، یاس ونا امیدی کی کیفیت ہے، ہاتھ پر رکھے منتظر فردا ہیں، معمولی اقدام پر پس و پیش میں ہیں، فکر پر پہرے بٹھا دیئے گئے ہیں، اسلامی شعور مردہ ہو چکا ہے، غیرت مر چکی ہے، وقتی فائدہ اورشخصی مفاد مقصد بن چکے ہیں، اور غیروں کے دستر خوان کے خوشہ چیں بنے ہوءے ہیں، اور ہم اپنی اس حالت پر مطمئن نظر آتے ہیں.
ـــــــــــعــــــــــ
بہار نو تھے تم ماضی میں اب بادخزاں تم ہو
تہے تم ماضی میں شعلہ آج بس اڑتا دھواں تم ہو
حقیقت یہ ہے کہ ان حالات سے مفید، خوش کن، نتائج کی امید نہیں کی جا سکتی، بلکہ ہمیں اپنی کمزوریوں کو سمجھنا ہوگا، انکو دور کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنی ہوگی، دینی تعلیم میں خود کفیل ہونے کے ساتھ نسل نو کی عصری تعلیم میں بھی خود کفیل ہونا ہوگا، اس میدان میں ان کو اسلام دشمنوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے، معنوی قوت پیدا کرنے کے ساتھ انکو شعوری تربیت بھی دینی ہوگی، اس کے لئے اگر موجودہ ادارے کافی نہ ہو تو جدید اداروں کا قیام عمل میں لانا ہوگا.
ــــــــــعــــــــــ
خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے
کہ ترے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں