اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پی ایم مودی نے پھر کی شریعت میں دخل اندازی، علماء نے جتایا سخت اعتراض!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 January 2018

پی ایم مودی نے پھر کی شریعت میں دخل اندازی، علماء نے جتایا سخت اعتراض!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت (آئی این اے نیوز 2/جنوری 2018) کل جیسے ہی من کی بات میں پی ایم مودی نے کہا کہ حج کیلئے عورت بغیر محرم کے بھی جاسکتی ہے، تو علماء اور مسلمانوں نے اس کی سخت پر زور مذمت کی ہے اور ہر طرف احتجاج ہو رہا ہے.
چنانچہ باغپت شہر کے دارالعلوم سراجیہ کے مہتمم مولانا محمد عاقل سراج نعمانی نے کہا کہ پی ایم مودی کو ملک کے اتنے بڑے عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ بیان زیبا نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی مذہب میں مداخلت کریں اور اسلامی قانون خدائی قانون ہے اس میں قیامت کی صبح تک ذرہ برابر کوئی کمی بیشی نہیں کی جا سکتی، اس لیے جو وزیر اعظم نے بیان دیا ہے کہ عورت بغیر محرم کے حج کیلئے جا سکتی ہیں یہ صحیح نہیں ہے، پی ایم نے یہ بیان مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچائی ہے، اس لیے اپنے بیان سے فورا رجوع کریں اور اگر وزیر اعظم کو مسلمانوں کی اتنی ہی فکر ہے تو انکے لیے تعلیم کا بندوبست کرائے اور روزگار مہیا کرائے اور جیلوں میں بند بے قصور نوجوانوں کو رہا کرائے اور ملک میں میں پھیل رہی بدامنی کو دور کرے.