لکھنؤ(آئی این اے نیوز 2/جنوری 2017) اردو دنیا کی معروف مشہور شاعر اور مشہور ناظم مشاعرہ میں سے ایک انور جلال پوری کا آج انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون
یش بھارتی اعزاز یافتہ بے باک شاعر انور جلال پوری نے آج 2 جنوری 2018 کو لکھنؤ کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں آخری سانس لی، ان کو گزشتہ جمعرات کو برین اسٹروک کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مشہور شاعر انور جلال پوری نے شریمد بھاگوت گیتا کا اردو شاعری میں ترجمہ کیا تھا، اردو دنیا کی نامور ہستیوں میں شمار انور جلال پوری مشاعروں کی نظامت کے بادشاہ تھے۔
برین اسٹروک کے بعد ان ہی طبیعت لگاتار خراب ہو رہی تھی، وینٹی لیٹر پر ان کی دیکھ بھال کر رہے تھے، آج قریب ساڑھے دس بجے ان کو دل کا دورہ بھی پڑا، ڈاکٹروں نے کافی کوششیں کیں، لیکن ان کو نہیں بچا سکے، ان کے انتقال سے ساہتیہ دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح ہو کہ 28 دسمبر کی رات ایک بجے برین اسٹروک کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انہیں چیسٹ میں انفکشن بھی ہوگیا تھا، ویب پورٹل دینک جاگرن کے مطابق، علاج کررہے ڈاکٹر وید پرکاش نے بتایا کہ صبح ساڑھے دس بجے ان کا انتقال ہوگیا ہے.
جس دن ان کے جی ایم یو کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا،تبھی سے ڈپٹی سی ایم ڈاکٹر دنیش شرما کے دفتر سے بھی پل پل کی جانکاری لی جاتی رہی۔