رپورٹ: شہزاد احمد اعظمی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انکلیشور/گجرات(آئی این اے نیوز 2/جنوری 2018) دارالعلوم مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر میں بعنوان "ایلوکیشن کمپیٹیشن" ایک مسابقتی پروگرام منعقد ہوا، جسکی صدارت حضرت مولانا و قاری رشید احمد صاحب اجمیری فرما رہے تھے جبکہ نظامت کے فرائض محمد معراج سیتا مڑھی نے انجام دی، پروگرام کا باضابطہ آغاز محمد عبداللہ گڈا وی کی پرحلاوت تلاوت کلام اللہ شریف سے ہوا، بعدہ شان رسالت میں نذرانہ عقیدت و محبت کا گلدستہ محمد حسّان قاسمی نے پیش کیا.
بعدازاں تقریری مسابقہ شروع ہوا اس پروگرام میں کل چودہ طلبہ نے حصہ لیا تمام نے بالترتيب اپنے اپنے منتخب عناوین پرانگریزی زبان میں بہت ہی اچھے انداز میں تقریریں پیش کیں. دوران پروگرام محمد عفان صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کا گلدستہ پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا.
یاد رہے کہ اس ایلوکیشن کمپیٹیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ کو بین الاقوامی ایلوکیشن کمپیٹیشن میں حصہ لینے کا موقع فراہم ہوگا، جو 4،3 اور 5 فروری آسام میں منعقد ہونے جارہا ہے.
اس پروگرام میں محمد عالمگیر بریلی، عزیزالرحمان نیپالی، نورالعین اعظمی اور محمد اسحاق دربھنگوی نے بالترتيب اول، دوم، سوم، اور چہارم پوزیشن حاصل کی.
نیز حضرات حکم صاحبان نے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا، حضرت مولانا شمس الہدیٰ صاحب قاسمی نے انگریزی زبان کی اہمیت وافادیت پر زور دیتے ہوئے طلباء کرام کو انگریزی زبان سیکھنے میں معاون ومفید مشوروں سے نوازا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی.
اس کے بعد مولانا اکرم صاحب قاسمی نے کہا کہ انگریزی زبان سیکھنا اصل مقصد نہیں بلکہ نیت کی اصلاح کے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں در پیش مسائل اور چیلینجیز کا مقابلہ کرنا ہے.
بعدہ مولانا سلیمان صاحب نے فرمایا کہ انگریزی زبان کا سیکھنا مقصد اصلی نہیں بلکہ اس کا مقصد اس زبان کی مدد سے قرآن واحادیث کی تعلیمات کو اپنی اور دوسروں کی زندگی میں اتارنا ہے.
جامعہ ہذا کے شیخ الحدیث حضرت مولانا ولی صاحب نے بھی مختصر لفظوں میں اپنے نیک تاثرات کا اظہار کیا.
اخیر میں حضرت مولاناوقاری رشید احمد صاحب اجمیری اپنے صدارتی خطاب میں بزبان انگلش انگریزی زبان کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج انگریزی زبان انٹرنیشنل (عالمی) زبان بن چکی ہے جس سے نسل نو کا آراستہ ہونا از حد ضروری ہے.
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حضرات اساتذہ کرام، نگراں حضرات، جامعہ ہذا کے ڈائریکٹر حضرت مولانا اسماعیل صاحب ماکروڈ، مولانا ارشد صاحب اشاعتی، مولانا ثناء اللہ صاحب قاسمی، مولانا شاہد صاحب قاسمی سمیت دیگر لوگوں نے بھی کافی اہم رول ادا کیا.
جامعہ ہذا کے مہتمم حضرت مولانا موسی ماکروڈ صاحب کے ایماء پر صدر جلسہ نے اپنی دعا پر پروگرام کا اختتام کیا، مہتمم جامعہ نے طلباء کی ہمت افزائی اور دور دراز سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.