رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 2/جنوری 2018) سیتامڑھی کے باجپٹی کے بڑوا ٹولہ کے باشندہ محمد عطاءالحق عمر تقریباً 42 سال آج سے دو سال قبل مزدوری کرنے کے لئے سعودی عرب گیا تھا، ریاض سے تقریباً 205 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ایک چھوٹے سے شہر الصغرا میں رہکر اونٹ چڑانے کا کام کیا کرتا تھا، 25دسمبر کو اچانک اسکی طبیعت بہت خراب ہوگئی، اس کے ساتھ کام کرنے والے ہندوستانی مزدوروں نے اسے الصغرا کے اسپتال میں داخل کرادیا، جہاں علاج کے دوران ہی اسکی موت واقع ہوگئی، مرحوم عطاء الحق کا بھائی اسرار الحق بھی سعودی عرب کے ریاض میں رہ کر مزدوری کرتا ہے اس نے گھر پہ اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ جس شیخ کے یہاں عطاءالحق مزدوری کر تا تھا وہ شیخ اس کی لاش کو تجہیز وتکفین کیلئے ہندوستان بھیجنے کیلئے تیار نہیں ہے، شیخ سے کئی بار منت سماجت کیا کہ اس کی لاش کو ہندوستان اسکے آبائی وطن بھیج دیا جائے مگر وہ بھیجنے سے انکار کرتا ہے، اسرارالحق نے شیخ کے انکار کی وجہ یہ بتاتا ہے کہ سعودی عرب سے لاش ہندوستان لے جانے کے لئے کم سے کم دو لاکھ روپیہ کا خرچ آئیگا جو وہ دینے کو تیار نہیں ہے، وہیں مرحوم عطاءالحق کا سات ماہ کا تنخواہ بھی شیخ کے یہاں باقی ہے، جو وہ بھی دینے سے انکار کرتا ہے، وہی سعودی عرب کے قانون کے مطابق سعودی عرب میں عام مزدوروں کی تجہیز وتکفین کرنا بھی آسان نہیں ہے، اسی وجہ کر مرحوم عطاءالحق کی لاش الصغرا اسپتال میں دس روز سے پڑی ہوئی ہے، مستقبل قریب میں لاش کو یہاں لانے کی کوئی امید بھی نہیں دکھائی دے رہی ہے، سعودی عرب میں مزدور طبقہ ہونے کی وجہ سے کوئ اثر رسوخ بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے نہ شیخ اور نہ ہی سعودی عرب کی حکومت کچھ کررہی ہے.
وہیں مرحوم کے گھر پہ ماتم چھایا ہوا ہے، گھر کے افراد کا روروکر برا حال ہوگیا ہے، ہر تعزیت کرنے والوں سے گھر کے افراد سعودی سے لاش گھر لانے میں پہل کرنے کی گہار لگاتے ہیں اس سلسلے میں مولانا محمد صدر عالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی نے جمیعت علماء بہار کے جنرل سکریٹری الحاج حسن احمد قادری، جمیعت علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی، ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، باجپٹی ایم ایل اےڈاکٹر رنجو گیتا، سیتامڑھی ایم پی رام کمار شرما سے عطاء الحق کی لاش کو تدفین کے لئے ہندوستان لانے اور اس کے باقی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے شیخ اور سعودی عرب کی حکومت پر اپنی سطح سے پہل کرنے کی درخواست کی ہے.