اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عالمی شہرت یافتہ شاعر و ناظم مشاعرہ انور جلالپوری کے انتقال پر مبارکپور سمیت پورے شہر میں رنج و الم کی لہر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 January 2018

عالمی شہرت یافتہ شاعر و ناظم مشاعرہ انور جلالپوری کے انتقال پر مبارکپور سمیت پورے شہر میں رنج و الم کی لہر!

رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/جنوری 2018) عالمی شہرت یافتہ شاعر اور مشاعروں کے معروف اناؤنسر انور جلال پوری کے انتقال سے مبارکپور و اطراف میں رنج و الم کی لہر پھیل گئی ہے اور چہار جانب سے اظہار رنج و غم کرنے کیساتھ ہی دعائے مغفرت بھی کی جارہی ہے، چونکہ انور جلال پوری کا مبارکپور سے گہرا تعلق تھا کیونکہ ان کی ایک بیٹی یہاں کے معروف عالم دین مولانا ممتاز احمد مصباحی انصاری کے بیٹے سے بیاہی تھیں اور اتفاق سے ابھی ایک ماہ قبل ان کی اس بیٹی کا بھی لندن میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، لیکن بیٹی کا غم ابھی یہاں کے لوگ بھلا بھی نہیں پائے تھے کہ والد بھی آج داغ مفارقت دے گئے.
اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند ہوڑہ مغربی بنگال ڈاکٹر ذوالفقار علی اعظمی نے انور جلال پوری کے انتقال کو عالمی اردو ادب کے ایک دور کا خاتمہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ انصاری طبقہ میں اتنی عظیم شخصیت کا ہونا ہمارے لئے ایک فخر کی بات تھی، لیکن آج ان کے انتقال سے پوری اردو دنیا خاص طور سے انصاری طبقہ ایک طرح سے یتیم ہوگیا ہے.
اس کے علاوہ پسماندہ مسلم محاذ کے قومی نائب صدر حاجی نثار احمد انصاری ،حاجی عبد المجید انصاری نمائندہ چیئرپرسن ،سابق چیئرمین نگر پالیکا ڈاکٹر شمیم احمد انصاری، اسلامیہ اسپتال کے انچارج ڈاکٹر جاوید قمر، مولانا قمر الزماں مبارکپوری ،اسلم انوار املوی ،ملت لوہیاوی، مختار معصوم املوی ،ماسٹر مظہر انصاری چشتی ،محمد شاہد لوہیاوی، حاجی عبد المقتدر انصاری عرف پلو، حاجی مختار احمد علیگ ،ماسٹر ابو ہاشم اعظمی ،انیس اختر گرہست ،محمد اسماعیل پورہ دلہن ،ظفر ندیم اعظمی اور مہا پر دھان ضیاء اللہ انصاری وغیرہ نے انور جلال پوری کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعاء مغفرت کی ہے.