اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک کے چھ ریاستوں میں تحریک عوام ہند کی یونٹیں قائم ہونگی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 January 2018

ملک کے چھ ریاستوں میں تحریک عوام ہند کی یونٹیں قائم ہونگی!

رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 8/جنوری 2018) ملک میں بڑھتے ظلم کے خلاف ملک کی قومی ملی تنظیم تحریک عوام ہند کی خصوصی اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جسکی صدار ت  تحریک عوام ہند کے قومی صدر مولانا عارف سراج نعمانی نے کی.
 صدر موصوف نے اپنے صدارتی خطبہ میں ملک کے موجودہ حساس مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت مسلمانوں کو حقوق کے نام پر صرف حراساں اور کھلے عام شریعت مطہرہ میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہی ہے، ان شاءاللہ ہم ان کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، اس موقع پر بہار اترپردیش ہریانہ کے ممبران نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آرائیں پیش کی جسمیں بالخصوص بے قصور مسلم نوجوانوں کو حراساں کرنا، تعلیمی میدان میں مسلم بچوں کو آگے لانا، غرباء مساکین کیلئے ہر ماہ وظیفہ کا انتظام کرنا، اردو کے فروغ کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا وغیرہ وغیرہ.
قومی ترجمان مولانا عاقل مفتاحی نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ درحقیقت قوم وملت کو ایسے پلیٹ فارم کی سخت ضرورت تھی جو قوم کے بنیادی مسائل کے لئے جدوجہد کرسکے انھوں نے کہاکہ کوئی بھی تنظیم اپنے امور کو اخلاص وللہیت کے انجام دیتا ہے تو یقینا اس کے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں.
تحریک عوام ہند کے جنرل سیکریٹری قاری برکت علی نے کہاکہ آج قوم پر ہو رہے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا سخت ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ مظلوم قوم اگر ہو رہے ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرے گی تو ظالم کا حوصلہ بلند ہوگا اس لئے ہمیں متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم سے آواز بلند کرکے مظلوموں کو انصاف دلانا ہے.
اس موقع پر ڈاکٹر رضوان ملک ہریانہ، مولانا برکت علی راجستھان،  مولانا عاقل مفتاحی باغپت، مولانا مستقیم نعمانی، مولانا یاسین صدیقی قاسمی کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں.