اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدراس اسلامیہ کے نصاب تعلیم میں تبدیلی ناگزیر: مولانا محمد علی نعیم رازی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 January 2018

مدراس اسلامیہ کے نصاب تعلیم میں تبدیلی ناگزیر: مولانا محمد علی نعیم رازی

نامہ نگار
ـــــــــــــــ
سہارنپور(آئی این اے نیوز 8/جنوری 2118) نوجوان عالم دین مولانا محمد علی نعیم رازی نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مدراس اسلامیہ اسلام کے محافظ اور دین کے قلعے ہیں اور مدارس کی خدمات کی بدولت برصغیر میں شعائر اسلام محفوظ ہیں، مدارس کی خدمات جلیلہ اور اسکے تیار کردہ افراد کی ملی و ملکی خدمات ناقابل فراموش ہے.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ ان مدارس اسلامیہ میں پڑھایا جانے والا نصاب تعلیم نہایت ایمیت کا حامل اور اپنی نوعیت کا منفرد ہے، لیکن عصر حاضر کے لحاظ سے اسمیں کچھ تبدیلیاں ناگزیر ہیں.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ مدراس اسلامیہ میں پڑھایا جانے والا نصاب بارہویں صدی کے ملا نظام الدین علیہ الرحمہ کا تیار کردہ ہے اس دور کے لحاظ سے یہ نصاب اس درجہ کامل و مکمل تھا کہ اسکی تکمیل کرنے والے علوم دینیہ وعصریہ دونوں کے ماہرین شمار ہوتے تھے اسی لحاظ سے اس نصاب میں سکہ رائج الوقت کا اعتبار کرتے ہوئے منطق و فلسفہ اور فارسی زبان کو شامل کیا گیا تھا، لہذا اس دور میں یہ نصاب نہایت کارآمد و مفید تھا لیکن موجودہ حالات بالکل تبدیل ہوچکے ہیں اور منطق فلسفہ کی جگہ سائنس و دیگر علوم نے لے لی ہے فارسی کا حلقہ ایک خطہ میں محدود ہوکر رہ گیا، جبکہ انگریزی رائج الوقت عالمی زبان بن چکی ہے لھٰذا ان حالات کے پیش نظر مدراس کا یہ قدیم نصاب عصر حاضر کے لحاظ سے کافی و شافی نہیں ہے لہذا ارباب مدارس کو اس سلسلے میں تدبر کرنا چاہیئے.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے امام الھند مولانا ابوالکلام آزاد رح کے وہ الفاظ یاد دلائے جنمیں مولانا نے کہا تھا کہ ”آج ۱۹۶۷ میں اپنے مدرسوں میں جو چیزیں ہم معقولات کے نام پر پڑھارہے ہیں یہ وہی چیزیں کہ جن سے دنیا کا دماغی کارواں دوسو برس پہلے گزر گیا، اور آج دنیا میں انکی کوئی جگہ نہیں ہے“
مولانا محمد علی نعیم رازی نے آخر میں ارباب مدارس سے التجا کی کہ خدارا وہ اس سلسلے میں قدم اٹھائیں اور وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چلنا شروع کریں.