اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئو: دھوم دھام سے منایا گیا بی ایس پی سپرمو مایاوتی جی کا جنم دن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 16 January 2018

مئو: دھوم دھام سے منایا گیا بی ایس پی سپرمو مایاوتی جی کا جنم دن!

رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 16/جنوری 2018) اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی جی کے 62 ویں سالگرہ کو پیر کے روز پردیش بھر میں بڑے دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا، یہاں تک کہ پردیش کے مئو ضلع میں بھی صدر ودھان سبھا علاقہ کے ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے مایاوتی کی سالگرہ بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا، مایاوتی کی سالگرہ پر 62 کلو کا کیک کاٹ کر منایا گیا.
 آپ کو بتا دیں کہ بی ایس پی کارکنوں اور سیاست دانوں نے ریاست کے سابق وزیر اعلی مایاوتی کی 62 ویں سالگرہ مئو میں دکھن ٹولہ جہانگیرآباد کے علاقے میں بی ایس پی دفتر پر دھوم دھام سے منایا، پروگرام میں کیک کو کاٹ کر سبھی نے ایک دوسرے کو کیک کھلا کر خوشی منایا.
بی ایس پی لیڈر عباس انصاری نے کہا کہ آج وہ اپنے نیتا بی ایس پی رہنما کا سالگرہ جنکلیاکاری دیوس کی طرح منا رہے ہیں.