اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمادی الاولٰی کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ھلال الہ آباد نے کیا اعلان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 18 January 2018

جمادی الاولٰی کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ھلال الہ آباد نے کیا اعلان!

رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی، الہ آباد
ـــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2018) مرکزی رویت ہلال الہ آباد کی جانب سے جامع مسجد حضرت شاہ وصی اللہ رحمہ اللہ روشن باغ میں چاند کی تصدیق کے لئے بعد نماز مغرب مجلس منعقد ہوئی، الہ آباد اور آس پاس کے اضلاع میں چاند کی تصدیق نہ ہوسکی.
مرکزی رویت ہلال الہ آباد مجلس کے صدر جناب مفتی ضیاءالدین صاحب الہ آبادی نے عدم رویت کا اعلان کیا اور ۳۰ربیع الثانی مکمل کریں، ۱۹جنوری کو جمادی الاولی کی پہلی تاریخ ہے.
غورطلب ہوکہ مرکزی رویت ھلال الہ آباد ملک کی قدیمی رویت ھلال ہے، عرصہ دراز سے مسلمانوں کی خدمت انجام دے رہی ہے، الہ آباد اور آس پاس کے اضلاع میں مرکزی رویت ھلال الہ آباد کے فیصلوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، ہر مہینہ کی آخری تاریخ کو مفتیان کرام کی مجلس منعقد ہوتی ہے، اور چاند کے متعلق فیصلہ ہوتا ہے.