اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شاعر شاداب عمران اصلاحی سے ایک یادگار ملاقات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 16 January 2018

شاعر شاداب عمران اصلاحی سے ایک یادگار ملاقات!

تحریر: ریان رضوان منجیرپٹی
ــــــــــــــــــــــــ
آج صبح صابر بھائی نے اطلاع دی کہ استاد محترم جناب ماسٹر اقبال صاحب مرحوم کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ابھی دس مہینے پہلے ماسٹر صاحب یک بارگی اس دنیا سے رخصت ہوۓ یہ خبر سنتے ہی عجیب طبیعت ہو گئی اور بے ساختہ زبان سے نکل پڑا یا اللہ مرحومہ کی مغفرت فرما اور گھر والوں کو صبر جمیل دے اس کے فورا بعد بلال سنجری صاحب کا پیغام موصول ہوا جو میرے سینیئر ہیں چونکہ معاملہ انہیں کے گاؤں کا تھا میں نے ان سے دریافت کیا بھائی مٹی کب ہے جوابا فرمایا عصر بعد اس کے معا بعد میں  ایک سوال اور پوچھ بیٹھا بھائی نماز کتنے بجے ہے موصوف نے بتایا ۴:۱۵ اسی حساب سے میں گھر سے نکلا اور جناب اطہر صاحب کھنڈواری کی دکان پر پہنچا علیک سلیک کے بعد دو تین دوست اور آگئے کچھ دیر گفتگو ہوئی ادھر ادھر کی باتیں چلیں ہم لوگوں نے نماز سنجرپور بازار میں ادا کی جس کی امامت مجھے سونپ دی گئی، نماز بعد یہ ہوا جلدی کی جائے ورنہ نماز چھوٹ جائے گی ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش لیکن خدا کو منظور نہیں تھا جنازے کی نماز نہیں ملی وہاں پہنچا تو دیکھا سب مٹی دینے کی تیاری میں ہیں تمام سینئر ساتھیوں سے ملاقات ہوئی، جس میں صابر بینائی، بلال سنجری، میرے ہمنام ریان صاحب، اظہر صاحب، طارق صاحب فراہی اور کافی دوست اس بھیڑ میں تھے جن سے میری ناشناسائی تھی لیکن وہاں ملاقات جن لوگوں سے بھی ایسا محسوس ہوا کئی سال کی شناسائی ہے مجھ سے اسی دوران میری نظر شاداب عمران صاحب پر گئی اور میں ان کی طرف گیا علیک سلیک ہوا محترم کو اللہ اور ترقی دے اللہ نے انھیں جو قوت گویائی بخشی کہ میں دنگ رہ گیا۔
 یوں تو  یہ  میری موصوف سے پہلی ملاقات تھی کچھ پل تو میں تکلفی برتا اور محترم سے اجازت چاہی لیکن ان کا کہنا تھا گھر پر چلو خیر بڑوں کی بات کا انکار کرنا میرے لیے کیسے مناسب میں نے  ادھر ادھر کرنے کی کوشش کی لیکن پھر سوچا نہیں نا جاکر بہت بڑی غلطی کروں گا اور جناب کے ہمراہ ہولیا میرے علاوہ میرے دو اور ساتھی فیض اور ذیشان بھی تھے، ہم لوگ جناب شاداب صاحب کے یہاں پہنچے موصوف کی باتوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا یقینا اگر ہم ان کے گھر نا جاتے تو شاید بڑے اثاثے سے محروم ہوجاتے ۔
انداز گفتگو نرالے دیکھے ہم نے۔
تیرگی میں اجالے دیکھے ہم نے۔
وہ جو شاداب عمران اصلاحی ہے۔
وہ ہے اردو کو سنبھالے دیکھے ہم نے۔
بہت اچھا لگا شاداب عمران صاحب سے ملکر موصوف جامعہ ملیہ اسلامیہ میں امسال عربی سے ایم اے میں زیر تعلیم ہیں  اللہ نے انھیں خداداد صلاحیتیں بخشی ہیں موصوف اپنی شاعری میں ایک منفرد لب و لہجہ اور تخلیق کے مالک ہیں جن سے ہم نے دو غزلیں بھی سنیں ۔
اور مغرب بعد ہم وہاں سے گھر کیلئے روانہ ہوئے۔