اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی: سابق وزیر شاہد علی خان کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں کیا گیا سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 6 January 2018

سیتامڑھی: سابق وزیر شاہد علی خان کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں کیا گیا سپرد خاک!

رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 6/جنوری 2018) سابق وزیر اقلیتی فلاح وسائنس ٹکنالوجی حکومت بہار و ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی کے قومی گارگزار صدر سرکردہ مسلم رہنما سیتامڑھی، پوپری، اور سورسنڈ، اسمبلی حلقہ سے پانچ بار بہار قانون ساز اسمبلی کی نمائندگی کرنے والے الحاج شاہد علی خان کو آج ہزاروں لوگوں نے مہسول قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا، سند رہے کہ انکا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 4 جنوری کو اجمیر میں ہوا تھا، وہ اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے گئے تھے، جنازہ کی نماز بعد نماز ظہر دو بجے مہسول عید گاہ میں اداکی گئی، نماز جنازہ حضرت مولانا سعید احمد خلیفہ حضرت مولانا شمس الہدی راجو دربھنگہ نے پڑھائی.
اس موقع پر سابق وزیر اعلی و ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی، وزیر اقلیتی فلاح خورشید احمد فیروز، سابق وزیر اور راشٹریہ جنتادل کے سنیئر لیڈر عبدالباری صدیقی، سابق وزیر اور ہندوستانی عوام مورچہ کے ریاستی صدر ورشن پٹیل، سابق وزیر دیویش چندر ٹھاکر، سابق وزیر ڈاکٹر رنجو گیتا، سابق وزیر سورج دیو رائے، سابق وزیر نریندر سنگھ، ایم پی رام کمار شرما، سابق ایم پی نول کشور رائے، سیتارام یادو، ایم ایل اے شیوہر محمد شرف الدین، ڈاکٹر شکیل احمد خاں، امیت کمار ٹنا، گائتری دیوی، سابق ایم ایل اے اظہار احمد، محمد ارشاداللہ چیئرمین سنی وقف بورڈ پٹنہ، ڈائرکٹر راج بھاشا اردو محمد امتیاز کریمی، محمد شفیق خان ضلع صدر راشٹریہ جنتادل سیتامڑھی، محمد اعظم حسین انور سنیر لیڈر جدیو بہار، مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی، اور مرحوم شاہد علی خان کے بھائیوں خالد علی خان، ساجد علی خان، طارق علی خان اور عارف علی خان سمیت ہزاروں لوگ موجود تھے.