اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئو: چوری کی سات گاڑی سمیت دو افراد گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 January 2018

مئو: چوری کی سات گاڑی سمیت دو افراد گرفتار!

رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 20/جنوری 2018) کوتوال للت کمار سنگھ کی ہدایت پر جرم اور اپرادھیوں کے خلاف چلائے جا رہے مہم کے دوران پولیس ٹیم اور کوتوالی پولیس کو اس وقت اہم کامیابی ہاتھ لگی جب 18 جنوری کو بلیا روڑ پر واقع پٹیل ڈھابا کے پاس چار پہیا گاڑی چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں کامیابی ملی، دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور گروہ سربراہ اسکارپیو سے فرار ہوگیا.
گرفتار ملزم نے نشاندہی پر  6 بولیرو گاڑی اور ایک پک اپ سمیت 7 چار پہیوں کی گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں.
کہا جاتا ہے گاڑیاں دیگر ریاستوں اور ضلع سے چوری ہوئی تھیں اور اب اسے بیچنے کی تیاری کر رہے تھے، برآمد گاڑیوں میں دو گاڑی UP65 B5083 یوپی 31 AE 1691 کے تعلق سے تھانہ پھول پور  وارانسی میں چوری کی رپورٹ درج ہوئی تھی.
پولیس نے گاڑی چور گینگ میں جن ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی پائی ہے اس میں ارشد انصاری بیٹے لطیف رہائشی مصطفیٰ باد ظہوراباد تھانہ بریسر ضلع غازی پور، علی نقی عرف گھسیٹو عرف پردھان بیٹے اندارو حسین گرام ظہوراباد تھانہ بریسر ضلع غازی پور ہے.
وہیں محسن خاں بیٹے جمیع حسن گرام مرچا تھانہ دلدار شہر ضلع غازی پور فرار ہونے میں کامیاب رہے، پولیس ٹیم تلاش کرنے میں مصروف ہوگئی ہے.