رپورٹ: عبیدالرحمٰن الحسینی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
آنندنگر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/جنوری 2018) پورے ملک میں 26/ جنوری کو 69 واں یوم جمہوریہ کے طور پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے بھی یوم جمہوریہ تقریب رکھی گئی، جس میں سرکاری عہدیدار شرم پرورتن اروند پانڈے اور انکی اہلیہ اکچھے پانڈے سمیت دیگر مہمان خصوصی شریک رہے.
تقریب اپنے مقررہ وقت پر صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوئی، جس میں سب سے پہلے حسب راویت جھنڈے کو سلامی دی گئی اور اسکے بعد ملک کو آزادی دلانے والے ان شہداء کو یاد کیا گیا، جنکی بے لوث قربانیوں کی بدولت آج پورا ملک فخر محسوس کر رہا ہے.
واضح رہے کہ ٹرسٹ کے سکریٹری و سماجی کارکن حافظ شمس الہدی قاسمی اور صدر شمس الضحی خان نے ٹرسٹ کے جملہ کارکنان کے ساتھ مختلف ہاسپیٹل کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے حال دریافت کیا اور انکے درمیان بڑے پیمانے پر فوڈ کٹ تقیسم کیا اور انکی صحتیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہاسپیٹل کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور ان سے مریض پر پوری توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی تاکہ کسی قسم کی مریض کو کوئی پریشانی نہ ہو.