رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 28/جنوری 2018) لونی کے معروف مدرسہ جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں تمام طلبہ واساتذہ سمیت دیگر برادران وطن نے بھی شرکت کی، جلسہ کا آغاز قاری اکرام صدیقی متعلم دارالعلوم دیوبند کی تلاوت کلام پاک اور مولانا عارف سراج نعمانی کی نعت پاک سے ہوا، پرچم کشائی نین الاقوامی شہرت یافتہ قاری جناب حضرت قاری محمودالحسن اصالت پوری نے کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری موصوف نے کہا کہ آج ان علماء ہند کے کارناموں اور ان کی قربانیوں کو ہم نے فراموش کردیا ہے جن کی بدولت یہ ہندوستان آزاد ہوا، مجھے بیحد خوشی ہورہی ہے کہ آج میں ایسی تقریب میں شریک ہوکر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کررہا ہوں.
مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی فہیم الدین قاسمی نائب صدر جمعیت علماء ہند شہر لونی نے کہاکہ جنگ آزادی میں اگر علماءکرام حصہ نہ لیتے تو آج ہندوستان آزاد نہ ہوتا، چنانچہ جس شخص نے سب سے پہلے علم بغاوت بلند کیا اور انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دیا وہ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمت اللہ علیہ کی ذات ہے، جس نے یہ کہا تھا کہ ہندوستان میں رہنے والے ہر شہری کے اوپر واجب ہیکہ انگریزوں کے خلاف میدان میں آئے چنانچہ دو لاکھ مسلمانوں نے حصہ لیا جسمیں اکیاون ہزار علماء کرام تھے، اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے جب تک کہ اپنے پیارے وطن کو آزاد نہیں کرا لیا.
آل انڈیا تحریک عوام ہند کے جنرل سیکریٹری وناظم تعلیمات مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ جب ہندوستان کی سرزمین پر انگریزوں کا ناپاک سایہ پڑا اور اپنی شاطرانہ اور عیارانہ چالو سے یہاں کے مالک بن بیٹھیں اور باشندگان ہند پر ظلم و زیادتی کرنے لگے تو اس وقت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمت اللہ علیہ نے ان کے خلاف فتوی دیا اور سرپر کفن باندھ کر میدان میں کود پڑیں، القصہ مختصر علماء کرام کی بدولت یہ آزادی ہمیں نصیب ہوئی، مگر افسوس کے آج چند فرقہ پرست طاقتیں ملک کے سیکولر ڈھانچے کو بدل کر یہاں کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی سعی کررہے ہیں جسے ان شاءاللہ ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے.
اس موقع پر جامعہ کے طلبہ وطالبات نے حب الوطنی/قومی ترانہ پیش کیا اور جامعہ کی طرف سے ایک پریڈ ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جو جامعہ سے شروع ہوکر ھما پبلک اسکول شنی بازار و اسماعیل مسجد سے ہوتے ہوئے ٹرونیکا سیٹی کے پاس آکر ختم ہوا.
اس تقریب کی نظامت مولانا نوید مظاہری نے بحسن خوبی انجام دی، اس موقع پرمولانا مشتاق ضمیر احمدنعمانی سکریٹری آل انڈیا تحریک عوام ہند ماسٹر امید قاری معراج قاری عمران قاری اکرام صدیقی قاسمی، مولانا تمیزالدین قاسمی، قاری نسیم الدین، بھائی ریوا، بھائی نانک سنگھ، مہندر پرتاب کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام اور برادران وطن شریک تھے.
اخیر میں جامعہ کے بانی ومہتمم مولانا نظام الدین قاسمی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا.