اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تم نہیں مروگے تو اسکول میں چھٹی کیسے ہوگی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 19 January 2018

تم نہیں مروگے تو اسکول میں چھٹی کیسے ہوگی!

تحریر: فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ـــــــــــــــــــــــــــ
تعلیم کا مقصد انسانیت کے جذبہ کو فروغ دینا، اور اچھے برے کی تمیز پیدا کرنا، بری عادتوں سے بچوں کو دور کرنا اور عمدہ اخلاق وکردار سے آراستہ وپیراستہ کرنا مقصد تعلیم میں سے ہے، طالب علم تو وہ ہوتا ہے جو حصول علم کی خاطر اپنی ذات کو قربان کردے، اسکول کے اوقات کے علاوہ بھی تعلیم کی پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے اوقات کو تعلیم وتعلم میں مشغول رکھے، وہی شجر پروان چڑھتا ہے جس پر محنت کی جاتی ہے، ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ انکا جگر گوشہ اعلی تعلیم حاصل کرے، اور عمدہ معاشرہ کو تشکیل دے، لیکن اعلی تعلیم کے نام پر خطیر رقم خرچ کرنے کے بعد بھی اگر بچہ انسانیت کے جذبہ سے لبریز نہیں ہوا، اور اگر اس کے اندر اچھی اور برے کی تمیز نہیں ہوئی، اور ایسے کام کو انجام دینے لگے، تو باعث شرمناک ہو، جسے سن کر روح کانپ جائے، سانس رک جائے، یقینا والدین کے لئے انتہائی افسوس ناک ہے، والدین نے تو بڑے محنت و مشقت سے اسکول میں داخل کرایا تھا، تاکہ ہمارا بچہ زیور علم سے آراستہ پیراستہ ہوکر قوم و ملت کے کام آئے، اور ہماری نیک نامی کا سبب بنے.
کل اترپردیش کی دارالخلافہ لکھنؤ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جسے سن کر انسان دنگ رہ جائے، لکھنؤ کے علی گنج کے برائٹ لینڈ اسکول میں ساتوں جماعت کی ایک طالبہ نے اسکول کے ترانہ کے بعد محض اس لئے اسکول میں چھٹی ہوجائے، ایسا کارنامہ انجام دیا، جو تعلیمی اداروں کے لئے انتہائی افسوس ناک ہے، پہلی جماعت رتک نام کے طالب علم کو ایک ساتویں درجہ کی طالبہ نے ترانہ کے بعد پکڑ کر بیت الخلاء لے گئی، منہ میں کپڑا ٹھونسا ہاتھ پیر باندھ کر چاقو سے چہرہ اور سینے پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اور یہ سمجھ کر چھوڑی کہ دنیا سے رخصت ہوگیا، اور یہ واردات کسی اور  غرض سے نہیں بلکہ اس لئے انجام دی گئی تاکہ اسکول میں چھٹی ہوجائے، اس طرح کا واقعہ کچھ دن پہلے بھی ایک اسکول میں ہوا تھا، اس طرح کی واقعات یقینا افسوس ناک ہیں اور بہت سارے سوالات پیدا کرتے ہیں، اسکول تو انسانیت کا درس دینے کی جگہ ہے، نہ کہ چاقو اور دوسرے دھاردار آلات سے ننھے منھے بچوں کو زخمی کرنے کی جگہ ہے، تعلیم اداروں کے ذمہ داروں کو غور و فکر کی ضرورت ہے، اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی شدید ضرورت ہے، تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی معقول نظم کیا جائے، اور مستقبل میں اس طرح کی واردات انجام نہ پائے اسکول کے ذمہ داروں کو بچوں کی حفاظت کا نظم ہونا چاہیئے، نربھے کو اسی طرح سے اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے سلا دیا گیا، اور رتک بھی موت اور زندگی کے ساتھ لڑ رہا ہے، حکومت کو اس طرف سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کوئی ماں اپنے لال سے محروم نہ ہو، اور اسکول کے ذمہ داروں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مقاصد تعلیم سے روشناس کرائیں، اور برے عادت واطوار سے مکمل طور پر اجتناب کرانے کی کوشش کریں.