اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بازار میں سامان لینے گئے بائک سوار کی ٹرک کی زد میں آنے سے موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 19 January 2018

بازار میں سامان لینے گئے بائک سوار کی ٹرک کی زد میں آنے سے موت!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــ
جين پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/جنوری 2018) جین پور کوتوالی علاقے کے جین پور قصبہ میں کل تقریبا 3:00 بجے رام پرویش 30 سال بیٹے رام مورت یادو رہائشی نینواپور زمین ہركھوری اپنے موٹر سائیکل سے جين پور مارکیٹ آیا تھا، سامان خریدنے کے لئے مارکیٹ میں جا رہا تھا کہ دوہری گھاٹ سے  نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے دھکا مار کر اپنے زد میں لیکر کافی دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا، وہاں موجود لوگوں نے اسے آناً فاناً ایک نجی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا.
اس دوران ٹرک کو کسی نے روکنے کی کوشش نہیں کیا اور وہ بھاگ گیا میت رام پرویش کے دو بیٹے پروین 6 سال، پرتیک 4 سال، اور پرگیہ 2 سال کی بیٹی ہے، جبکہ بیوی سویشیلا دیوی کا رو روکر برا حال ہے، پولیس نے پنچنامہ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا.