رپورٹ: محمد سعد
ـــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2018) سخت سردی سے راحت دینے کیلئے مستحقین اور ضرورت مندوں کے مابین بلریاگنج کے چیئرمین وریندر ویشو کرما و وارڈ ممبران کی جانب سے مشترکہ طور پر کمبل تقسیم کئے گئے، اس موقع پر چیئرمین ویرندر ویشو کرما نے کہا کہ غریب لوگوں کی مدد کرنا ہی سب سے بڑی خدمت ہے، عوام نے مجھے اپنا چئیرمین چنا ہے، میں عوام کی خدمت کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہوں اور انہیں کسی بھی صورت میں مایوس نہیں ہونے دوں گا.
اس موقع پر ورڈ نمبر 5 ڈاکٹر ایوب نگر کے وارڈ ممبر محمد سعد نے کہا کہ غریب لوگوں کی مدد کرکے مجھے روحانی مسرت حاصل ہوتی ہے، ہر صاحب حیثیت شخص کو اپنی وسعت کے مطابق غرباء کی مدد کرنی چاہیئے.
اس پروگرام میں نگر پنچایت بلریاگنج کے ایگزیکٹو آفیسر شریش کمار ہیڈ کلرک رفیع اللہ، محمد طارق، محمد آصف، محمد تبریز، اختر قریشی، جے پی یادو، گھنشیام، وغیرہ سبھی اگیارہ ممبران موجود تھے.