اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حج ان لوگوں پر ہی فرض ہے جو صاحب نصاب ہیں: وسیم خان وسیم

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 18 January 2018

حج ان لوگوں پر ہی فرض ہے جو صاحب نصاب ہیں: وسیم خان وسیم

رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2018) حکومت کے ذریعہ عازمین حج کے لئے سبسڈی ختم کئے جانے کو علمائے کرام نے صحیح ٹھہراتے ہوئے حکومت کی نیت پر سوال اٹھائے ہیں علماء کرام کا کہنا ہے کہ مذہب اسلام کی رو سے حج کرنا ان ہی پر فرض ہے جو لوگ صاحب نصاب ہیں اس لئے حج پر سبسڈی ختم کئے جانے سے عازمین حج متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ حج اسی صورت میں فرض ہے جب انسان کے پاس اتنی رقم ہو کہ وہ حج کرسکے.
مذکورہ خیالات کا اظہار نئی روشنی میگزین کے نائب ایڈیٹر سلمان عارف ندوی نے کہا معروف صحافی وشاعر وسیم خان وسیم نے کہا کہ قرآن مجید میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حج ان ہی لوگوں پر فرض ہے جو لوگ صاحب نصاب ہیں اس لئے حکومت نے جوقدم اٹھایا ہے درست ہے تاہم اس کا یہ قدم بدنیتی معلوم ہوتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے اسے 2022 تک ختم کرنے کے لئے کہا تھا.
محمد حنیف گرلس انٹر کالج برگدوا کے منیجر مسیح الدین خان نے کہا کہ حج سبسڈی ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کی بدنیتی برمبنی فیصلہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا ویسے بھی اس کافائدہ ایئرلائنس کمپنی ہی کوملتا تھا اور سبسڈی کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے اس فیصلہ سے عازمین حج قطعی طور پر متاثر نہیں ہوں گے.
پبلک انٹرکالج کے منیجر وسماجی کارکن جاوید احمد چودھری نے کہا کہ سبسڈی عازمین حج کا کوئی نقصان نہیں ہوگا نقصان ان لوگوں کا ہوگا جوکہ سبسڈی کے نام پر حکومت کی دولت لوٹ رہے تھے حکومت کو بلا تفریق تمام مزاہب اور دھارمک یاتراؤں پر دی جانے والی سبسڈی یامراعات پر باپندی عائد کرنی چاہجئے.
سماجی کارکن طارق ارمان نے کہا کہ حکومت خواتین اور مسلمانوں کے حقوق کے تئیں مخلص ہے توسچر کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرے حج سبسڈی ختم کرنے کا خیر مقدم تو کیا ہے تمام مزاہب کے یاتراؤں کی سبسڈی ختم نہ کرنا نہایت سنگین ہے.