اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرزا احسان اللہ بیگ میموریل والی بال ٹورنامنٹ میں اشرف بی ڈی سی کلب انجانشہید کا قبضہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 January 2018

مرزا احسان اللہ بیگ میموریل والی بال ٹورنامنٹ میں اشرف بی ڈی سی کلب انجانشہید کا قبضہ!

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/جنوری 2018) سگڑی تحصیل علاقہ کے نتھوپور انجانشہید میں واقع شہید پارک میں مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی انجانشہید کی طرف سے مرزا احسان اللہ بیگ میموریل والی بال ٹورنامنٹ جنم شتابدی 2018 کے موقع پر دو روزہ ٹورنامنٹ جاری تھا، جس میں اتوار کو کھلاڑیوں نے جم کر اپنا اپنا کارنامہ دکھایا.
 اس والی بال ٹورنامنٹ میں مولانا آزاد انٹرکالج انجانشہید نے محمد پور کو 4-15 سے ہرایا، وہیں دوسری طرف سعد ٹور اینڈ ٹراویلس بیریڈیہہ نے توحید گیس اجینسی بنکٹ کو 9-15, 15-12 اور 9-5 سے شکست دی، اشرف بی ڈی سج کلب انجانشہید نے اشرف اسلامیہ کلب کو 9-15, 11-11 سے ہرایا، جبکہ الہمریٰ گارمینٹ سرائے میر نے ریڈیل ٹائلس آنوک کو 6-15, 13-15 سے ہرادیا، اس طرح سعد ٹور اینڈ ٹراویلس بیری ڈیہہ، اشرف بی ڈی سی کلب انجانشہید، الہمریٰ گارمنٹ سرائے میر، اور مولانا آزاد انٹر کالج انجانشہید سیمی فائنل میں پہنچی، دیر شام تک میچ جاری تھا، فائنل میچ اشرف بی ڈی سی انجانشہید اور مولانا آزاد انٹر کالج انجانشہید درمیان کھیلا گیا، جس میں اشرف بی ڈی سی کلب انجانشہید نے 8-14 اور 7-14 سے فائنل میچ پر قبضہ جمالیا، مین آف دی میچ شوربھ اور مین آف دی سریز شیوشانک کو دیا گیا.
اس موقع پر مولانا آزاد انٹر کالج انجانشہید کے پرنسپل مرزا عارف بیگ،  ڈاکٹر محمد شاہدین، کوتوال جین پور منیش چوہان نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا کر تعارف لیا، اور حوصلہ افزائی کی.
ٹورنامنٹ میں ڈاکٹر محمد شاہدین، ریفری نوشاد احمد، شہاب الدین، ماسٹر نثار، احسان احمد، مرزا انور بیگ، پرمود یادو، مرزا ارفاد بیگ، مرا اختر بیگ، مرزا ریحان بیگ، احسان خان، مرزا مراد بیگ، بلال احمد، دیان چشتی، آنند پرکاش تیواری، پربھو ناتھ یادو سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے.