اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کھیل کو کھیل کی طرح سے ہی کھیلنا چاہیئے: وندنا سنگھ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 7 January 2018

کھیل کو کھیل کی طرح سے ہی کھیلنا چاہیئے: وندنا سنگھ

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جنوری 2018) سگڑی تحصیل علاقے کے نتتھوپور واقع شہید پارک میں ہفتہ کو مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی انجانشہید کے جانب سے مرزا احسان الله بیگ میموریل والی بال ٹورنامنٹ جنم شتابدی 2018 کے تحت دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں 28 ٹیمیں شرکت کی، افتتاحی میچ مولانا آزاد کلب انجانشہید اور احمد کلب چھتر پور کے درمیان کھیلا گیا تھا، احمد کلب چھترپور نے مولانا آزاد کلب انجانشہید 15-8، 15-9 اور 8-15 کو شکست دے دی.
والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی سگڑی ممبر اسمبلی وندنا سنگھ نے فیتا کاٹ کر كيا، ساتھ ہی کھلاڑیوں سے تعارف لیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو کھیل کے جذبے سے ہی کھیلنا چاہیے،  اس سے آپسی بھائی چارگی اور میل محبت بڑھتی ہے، کھیل سے بھی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، كھیل کے ذریعہ علاقے میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اپنا نام روشن کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ بھی دیا، ممبر اسمبلی وندنا سنگھ نے کہا کہ دیہی علاقے میں کھیل پرتیبھا کی کمی نہیں ہے بشرطیکہ حکومت ایسے پسماندہ علاقوں میں کھیل پرتیبھا کو فروغ دینے کے لئے کوئی منصوبہ بندی اور مدد کریں تو یہ نکھر کر پورے ملک میں نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کر سکتے ہیں.
مینیجر مرزا عارف بیگ نے کہا کہ اس دیہی علاقے میں اس تنظیم کی سرگرمی دیہی علاقوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں اضافہ کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیت بھی بڑھے گی.
وہیں مولانا آزاد انٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد شاہدین نے کہا یہی کھلاڑی آگے چل کر اپنا نام روشن کریں گے، کھیل ایک ایسی پرتیبھا ہوتی ہے جو کسی کی محتاج نہیں ہوتی ہے، یہ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اور حوصلہ افزائی میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے کھلاڑی آگے بڑھ سکتا ہے.
 اس موقع پر مرزا ارفار بیگ، مرزا اختر بیگ، مرزا ریحان بیگ، محمد سالک، احسان خان، دیان چشتی، مرزا مراد بیگ، فرحان احمد، بلال احمد، ناگیندر یادو، پرمود یادو وغیرہ لوگ موجود تھے.