اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور: پاری پٹی گاؤں میں شرپسندوں نے ڈیه مجسمہ کو توڑا، مچی افراتفری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 22 January 2018

جین پور: پاری پٹی گاؤں میں شرپسندوں نے ڈیه مجسمہ کو توڑا، مچی افراتفری!

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/جنوری 2018) جين پور کوتوالی علاقے کے پاری پٹی گاؤں میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دو فرقوں کو آپس میں لڑانے کے مقصد سے شرپسندوں نے گاؤں میں واقع ڈيه کے مجسمہ کو رات میں توڑ دیا، اتنا ہی نہیں بلکہ چہار دیواری کے اندر خلاء بھی کر دیا، جس سے گاؤں میں حالات کشیدہ بن گئی اور موقع پر دیہاتیوں کی بھیڑ لگ گئی.
 واقعہ کی اطلاع ڈائل 100 پولیس کو دی گئی، اطلاع ملنے کے كچھ دیر بعد ہی موقع پر ڈائل 100، جين پور کوتوالی، CO سگڑی پہنچ گئے، اور پوچھ گچھ شروع کر تحقیقات میں لگ گئے، موقع کا معائنہ کر فوری مورتی کو بنوایا گیا، پولیس نے دیہاتیوں کو سمجھاتے ہوئے تحقیقات کر قصورواروں کے خلاف کارروائی یقین دہانی کرائی.