اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق وزیر شاہد علی خان کا انتقال، شمالی بہار کے مسلمانوں کے لئے سانحہ عظیم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 5 January 2018

سابق وزیر شاہد علی خان کا انتقال، شمالی بہار کے مسلمانوں کے لئے سانحہ عظیم!

رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز  5/جنوری  2018) سابق ریاستی وزیر اقلیتی فلاح وسائنس وٹکنالوجی الحاج شاہد علی خان کا انتقال جے پور میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون.
 وہ تقریباً 59برس کے تھے، انکے انتقال سے بہار اور خصوصاً شمالی بہار کا سیتامڑھی شیوہر چمپارن اضلاع ایک عظیم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا، جسکی تلافی مستقبل قریب میں ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی میں ایک تعزیتی نششت میں کیا، انہوں نے کہا کہ شاہد علی خان بہت ہی نیک پرہیز گار اور صوم صلاۃ کے پابند تھے، دینی حمیت انکے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، وہ سلام میں ہمیشہ پہل کرتے تھے، علماء اور بزرگان دین کی بڑی قدر کرتے تھے، وہ ہمیشہ مسکراکر لوگوں کا استقبال کر تے تھے، دینی جلسوں میں کثرت سے جایا کرتے تھے وہ ایک بار حج اور کئی بار عمرہ بھی کرچکے تھے، انکے انتقال کی خبر سے ہمیں گہرا صدمہ پہونچا ہے، موت تو سب کو آنی ہے مگر کسی کی موت ایسی ہوتی ہے جس سے صرف خاندان ہی نہیں بلکہ ہزاروں لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں، آج شاہد علی خان کے انتقال سے پورا بہار خصوصاً سیتامڑھی شیوہر کے لاکھوں لوگ غم سے نڈھال ہیں، وہ عوام میں بہت ہی مقبول تھے تبھی تو وہ سیتامڑھی اسمبلی حلقہ سے دو بار، پوپری اسمبلی حلقہ سے دو بار، اور سورسنڈ اسمبلی حلقہ سے ایک بار (کل) پانچ بار فتح یاب ہوئے، اور انہیں نتیش کمار، و جیتن رام مانجھی کی کابینہ میں وزیر اقلیتی فلاح وسانئس وٹکنالوجی سمیت کئی اہم محکمہ کا قلمدان سونپا گیا جسے بحسن خوبی انجام دیتے ہوئے محکمہ میں نمایاں کارکردگی پیش کی.
 اس موقع پر محمد بشیر ,ابرارالحق نعمانی ,حافظ سرفراز احمد, محمد ارشاد, محمد نظام الدین, محمد عبید, محمد ذکراللہ, عبدالخالق, محمد ارشد نے شرکت کی, اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمیــــن.