اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئو: نگرپالیکا چیئرمین کے نمائندے خود چلاتے ہوئے ٹریکٹر، ٹھنڈ سے بچنے کیلئے لکڑی گرواکر کیا آگ جلانے کا انتظام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 5 January 2018

مئو: نگرپالیکا چیئرمین کے نمائندے خود چلاتے ہوئے ٹریکٹر، ٹھنڈ سے بچنے کیلئے لکڑی گرواکر کیا آگ جلانے کا انتظام!

رپورٹ: محمد عامر
ــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 5/جنوری 2018) گزشتہ کئی دنوں سے گلن بھری ٹھنڈ پڑنے سے لوگ بے چین ہیں، اور دھوپ نہ نکلنے سے لوگ رات دن آگ کا سہارا لے رہے ہیں، وہیں بدھ کی شام نگر پنچایت گھوسی کے چیئرمین نمائندے عبدالقیوم انصاری نے اس گلن بھری سردی میں خود ہی آگ جلانے کے لئے مورچہ سنبھالا اور نگر پنچایت کے عملے کے ساتھ لکڑی بھری ٹرالی لے کر نکل پڑے.
واضح ہو کہ نگر پنچایت کے چیئرمین کے نمائندے خود ہی ٹریکٹر چلا رہے تھے اور شہر کے عوام کی جگہوں میں لکڑی اتروا رہے تھے، اور اس کپکپاہٹ والی سردی میں نگر کے لوگوں کی آگ جلانے کا انتظام کر مدد کر رہے تھے.