اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ نوریہ میں ششماہی امتحان اختتام پزیر، طلبہ میں انعامات تقسیم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 5 January 2018

مدرسہ عربیہ نوریہ میں ششماہی امتحان اختتام پزیر، طلبہ میں انعامات تقسیم!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت (آئی این اے نیوز 5/جنوری 2018) ضلع باغپت کے قصبہ بڑوت کی مشہور و معروف دینی ادارہ مدرسہ عربیہ نوریہ میں کئی روز سے طلبہ کے امتحان جاری تھے جو جمعرات کو انجمن مرشد الامت کے پروگرام کے ساتھ اختتام کو پہونچا.
مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا عارف الحق نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مدرسہ نوریہ میں کئی روز سے ششماہی امتحان تحریری و تقریری جاری تھے، جمعرات کو مدرسہ ھذا کی انجمن بزم مرشد الامت کا بھی ششماہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ادارہ فیض مسیح الامت بڑوت کے مہتمم مولانا محمد عبداللہ صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض مدرسہ ھذا ناظم تعلیمات مولانا عارف الحق بڑوتوی نے انجام دیئے، بعدہ پروگرام میں آنے والے علماء کرام اور ملی و سماجی افراد نے طلبہ کو خطاب فرمایا.
مدرسہ اشرف العلوم باغپت کے ناظم تعلیمات مولانا محمد مستقیم صاحب نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام کو مٹانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانوں کے اندر شریعت مطہرہ کے متعلق شکوک و شبہات کو پھیلایا جا رہا ہے اسلیے طلبہ عزیز مزید مضبوطی کے ساتھ علم دین حاصل کریں، تاکہ باطل کا لچر ہونا ببانگ دہل بیان کیا جاسکے، اور انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اکابرین کی سوانح کو پڑھو تاکہ ان جیسی قربانیاں پیش کرنے جذبہ تمہارے دلوں میں پیدا ہو سکے، اسی طرح مولانا محمد ریاض الدین اور ڈاکٹر عرفان ملک سبھاشد نگر پالیکا پریشد بڑوت اور دیگر مہمانان عظام نے طلبہ کو خطاب کیا.
آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، اول پوزیشن محمد ندیم تاؤلوی، دوم پوزیشن محمد ثالث کبیرپوری، سوم پوزیشن محمد سہیل ہرسولوی نے حاصل کی، اور عربی درجات میں اول پوزیشن محمد زید دہلی، دوم پوزیشن محمد افتخار دوگھٹ، سوم پوزیشن محمد سالم کلیانا نے حاصل کی.
بعدہ صدر صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا، اس موقع پر قاری صابر قاری یوسف، مولانا عبدالستار، مولوی محمد اور تمام اساتذہ موجود رہے.