رپورٹ: ثاقب اعظمی
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/جنوری 2018) بلریاگنج تھانے میں قتل کی کوشش کرنے کے معاملے میں نامزد کئے گئے پانچ افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے.
ذرائع سے ملی خبر کے مطابق بلریاگنج علاقے کے جلالپور گاؤں کے باشندے کیلاش سنگھ کے بیٹے رام سریکھ سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ منگل کی رات تقریبا 8.30 بجے وہ اپنے گاڑی سے گھر واپس آ رہے تھے، راستے میں گدوپور گاؤں کے قریب مقامی برآمدپور گاؤں کے باشندے رام نارائن بیٹ دھواریکا رائے سمیت پانچ افراد نے ان گھیر کر اسلحے سے ان پر فائر کیا، جان لیوا حملہ میں وہ بال بال بچ گئے، جب کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی تھی، اس معاملے میں رپورٹ درج کر پولیس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے.