اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کا یوم جمہوریہ کے موقع پر بیداری پروگرام بعنوان" یوم جمہوریہ اور ہماری ذمہ داری" کل ہوگا منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 23 January 2018

قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کا یوم جمہوریہ کے موقع پر بیداری پروگرام بعنوان" یوم جمہوریہ اور ہماری ذمہ داری" کل ہوگا منعقد!

رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جنوری 2018) قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سراۓ میر اعظم گڈھ کے طلبہ کا یوم جمہوریہ کے موقع پر بیداری پروگرام بعنوان "یوم جمہوریہ اور ہماری ذمہ داری"  کل 24 جنوری  بروز بدھ دن میں ایک بجے انسٹی ٹیوٹ پر منعقد ہوگا اس پروگرام کی صدارت محمد فیصل اعظمی اور مھمان خصوصی کے طور پر مفتی اشفاق احمد اعظمی، مولانا انیس احمد اصلاحی، ڈاکٹر اختر حنفی، مولانا افضل قاسمی، مفتی محمد اعظم اعظمی ان شاء اللہ شرکت کریں گے، جس میں تقریبا 24 طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اردو ہندی اور انگلش میں اسی عنوان کے تحت اپنا مضمون پیش کریں گے، جس کے بعد لوگوں کے یوم جمہوریہ کے تٸیں بیداری اور جمہوریت کی بقا اور  سالمیت آج کی موجودہ صورت حال میں کس طرح سے ہو، اس کو شوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعہ لوگوں تک پہونچائیں گے.
 اس پروگرام کی تیاری کے سلسلے میں محمد انظر اعظمی نے کہا کہ پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، طلبہ اپنا مضمون شراٸط کے مطابق انسٹی ٹیوٹ پر جمع کرچکے ہیں کل ان کے درمیان مقابلہ بھی ہوگا جس میں پوزشن کے علاوہ تمام شرکت کرنے والے طلبہ کو انعام سے نوازا جاۓ گا پروگرام صرف ایک گھنٹے کا ہوگا اللہ اس پروگرام کو مکمل طور پر کامیاب بناۓ آمیــن.