رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جھارکھنڈ(آئی این اے نیوز 14/جنوری 2018) آج سر شام بعد نماز عصر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے وفد نے حضرت مولانا ازہر صاحب نور اللہ مرقدہ کے مزار پر حاضر ہوکر ان کو سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ایصال ثواب کیا، گرچہ حضرت ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی قبر پر حاضری کے وقت وفد یہ محسوس کر رہا تھا کہ گویا حضرت ہمارے درمیان ابھی ابھی زندہ ہیں، کیوں کہ ان کے تابندہ نقوش اور کارہائے نمایاں ہمارے دلوں پر ثبت ہیں۔
اس موقع پر حضرت کے سب سے چھوٹے صاحبزادے مولانا اسجد صاحب قاسمی نے ان کا ایک زریں قول سناکر بعد از مرگ بھی ان کا گرویدہ بننے پر مجبور کردیا کہ’’ وعدہ کرنے میں بخالت کرو، ایفائے وعدہ میں سخاوت کرو‘‘۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات کو بلند فرمائے آمیــــن۔
وفد کی قیادت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہندنے کی، شرکاء وفد میں مفتی جاوید اقبال صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء بہار، مولانا محمد صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، مفتی عبدالرحمان صاحب صدر جمعیۃ علماء گڈا، مولانا نعمت اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء دمکا، مولانا اقبال صاحب گڈا، مولانا محسن اعظم صاحب آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور محمد یاسین قاسمی جہازی جمعیۃ علماء ہند کے نام خصوصیت کے ساتھ شامل ہیں۔