بلاتفریق مذہب کمزوروں کی خبر گیری اور ان کے ساتھ حسن سلوک اسلام کا اہم شعبہ ہے: شمس الہدی قاسمی
رپورٹ: عبیدالرحمٰن
ــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 15/جنوری 2018) اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا اہم پہلو خدمت خلق ہے، بلا تفریق مذہب یتیموں، مسکینوں، بیواؤں، مریضوں اور کمزوروں کی خبر گیری اور ان کے ساتھ ہمدردی، حسن سلوک اور ان کی مدد اسلام کا اہم شعبہ ہے، حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیاء اللہ وبزرگان دین نے اس لائن سے شاندار نمونہ چھوڑا ہے، اس نمونہ سے رہنمائی لیکر اسلام کے سچے نمائندہ بن کر ہر کمزور کے کام آنے والے بنیں، ہم کو چاہیئے کہ ہم اپنے مالک کو خوش کریں، رب کریم اپنی مخلوق سے محبت اور ان کی خدمت کرنے والوں سے بہت خوش ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے آج گرام لہرا کریم پور میں بلا تفریق مذہب تقریبا ٢٠٠؍ انتہائی غریب وکمزور مرد وخواتین کو ٹرسٹ کی طرف سے کمبل تقسیم کرتے ہوئے کیا، حافظ شمس الہدی قاسمی نے تنظیمی احباب اور جملہ برادران اسلام سے اپیل کی کہ وہ نفرت کرنے والے چند سرپھرے لوگوں کی مہم سے متاثر نہ ہوں، مذہبی اعتبار سے کسی بھی طبقہ سے بھید بھاؤ کا شکار نہ ہوں بلکہ حضور اکرم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اولین شاگرد حضرات صحابہ کرامؓ اور اولیاء اللہ و بزرگانِ دین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت کرنے والی تنظیم حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی فکر اور مہم سے جڑیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر اس کو اپنا مشن بنائیں۔
اور عملا ًیہ اعلان کردیں کہ نہ ہمارا کوئی دشمن ہے نہ ہم کسی کے دشمن ہیں، ہمارا کام محبت اور خدمت ہے اور ہم اسی پیغام کو عام کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان، شفیق پردھان، رفیع اللہ لاری، محمد شاہد خان، ابو طلحہ خان، ارشاد علی، زبیر احمد، مستقیم خان، و دیگر علاقے کے لوگ موجود رہے اور انہوں نے اس کام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا.