رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 10/جنوری 2018) مئو صدر سیٹ سے ایم ایل اے مختار انصاری اور ان کی بیوی افسا انصاری کی باندہ جیل میں چائے پینے کے بعد طبیعت خراب ہونے لگی، موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی، اور حالت نازک دیکھ مختار انصاری اور ان کی بیوی افسا انصاری کو لکھنؤ کے PGi ہاسپیٹل لے جایا گیا، جہاں مختار انصاری اور ان کی بیوی دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پی جی آئی میں ان کا علاج ڈاکٹر پی کے گویل کر رہے ہیں.
آپ کو بتا دیں کی باندہ جیل میں کل ان سے ملاقات کیلئے ان کی بیوی افسا انصاری گئی تھی، ملاقات کے دوران دونوں نے چائے پیا، چائے پینے کے بعد دونوں بے ہوش ہوگئے تھے، مختار انصاری کے اہل خانہ نے چائے میں زہر ملانے کا الزم لگایا ہے.
وہیں پی جی آئی کے باہر مختار انصاری کے حامیوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے، دوسری طرف ان کے بڑے بھائی افضال انصاری، صبغت اللہ سمیت بہت سے افراد غازی پور سے لکھنؤ کیلئے روانہ ہو گئے تھے.
واضح ہو کہ مئو صدر سیٹ سے بی ایس پی کے ممبر اسمبلی مختار انصاری پہلے لکھنؤ جیل میں تھے، بعد میں یوپی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مختار انصاری کو لکھنؤ سے باندہ جیل منتقل کردیا گیا تھا، باندہ جیل میں انہوں نے اپنی سیکورٹی کے سلسلے میں کئی بار لاپرواہی اور بے توجہی کا الزام بھی لگایا تھا، اور اب حالت اس میں یہ ہوئی کہ چائے پینے کے بعد طبیعت خراب ہوگئی، چائے میں زہر ملانے کی بات کہی جا رہی ہے، حامیوں نے CBi جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے، فی الحال طبیعت میں کچھ بدلاؤ آیا ہے.
خبر پاکر راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی PGi ہاسپیٹل لکھنؤ پہنچے، میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا رشادی نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی سازش کے تحت ہوا ہے، ورنہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ جیل میں چائے پینے کے بعد اچانک دونوں کیسے بیہوش ہوئے، یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے.